اسپائسی چکن پراٹھا

(9525 وِیوز)

مزیدار اسپائسی چکن پراٹھا کو مرچ مسالے کے کامل توازن کے ساتھ بنایا گیا ہے، پھر بھی اسے تیکھا اور مرچیلا پراٹھا کہا جاسکتا ہے۔ مسالے دار چکن پراٹھا کھانے میں بھی لیا جاسکتا ہے اور اس سے سحری یا افطاری میں بھی لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ رائتہ لے لیں یا چائے کا گرم کپ ساتھ ہو تو کیا ہی کہنے ہیں۔ اپنے سحر و افطار کے دستر خوان کو مزیدار اسپائسی چکن پراٹھے سے سجائیں اور خوب مزے اڑائیں۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • میدہدو کپ
    • آٹاڈیڑھ کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • بیکنگ پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • آئسنگ شوگردو کھانے کے چمچ
    • کلیریفائڈ بٹر (مکھن)ایک کپ
    • انڈا ایک عدد
    • مایونیزآدھا کپ
    • لیوک وارم ملک حسبِ ضرورت
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • چکنڈھائی سو گرام
    • لہسن ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچآدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • چکن پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیراایک چائے کا چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے میدہ بنانے کے لیے ایک ییالے میں میدہ، آٹا، نمک، بیکنگ پائوڈر اور آئسنگ شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کلیریفائڈ بٹر ڈال کر خستہ ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس گوندھے ہوئے آٹے میں انڈا اور مایونیز ڈالیں اور تمام اجزا کو یکجان کرلیں۔
  • اب اس میں دودھ ڈال کر مزید گوندھیں تاکہ پراٹھے کے لیے مطلوبہ معیار کا آٹا بن جائے۔
  • گوندھیں اور اسے 20 منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔
  • چکن کی بھرائی تیار کرنے کے لیے، ایک پین میں دو چمچ تیل ڈالیں اور اس میں چکن شامل کریں۔
  • اب اسے چکن کی رنگت تبدیل ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، چکن پائوڈر، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اس میں چیڈرچیز ملائیں اور چند منٹ تک پکائیں۔
  • آٹا لیں اور پیڑے بنائیں۔ بیلن کا استعمال کرتے ہوئے ان پیڑوں کو چپٹا کرلیں۔
  • اب اس پر کلیریفائڈ بٹر لگائیں
  • اب اسے ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈٖ تک رول کریں اور اسی طرح رول کرتے کرتے تھوڑا پھیلالیں۔
  • پراٹھے کے آٹے کو ایک بار پھر اکھٹا کریں اور یکساں طور پر رول کریں۔
  • چپٹے پراٹھے میں چکن کی بھرائی کریں اور موزاریلا چیز ڈالیں۔
  • اس کے اوپر ایک اور پراٹھا رکھیں اور سائیڈوں کو سیل کردیں۔
  • پراٹھے کا سائز بڑھانے کے لیے آہستگی سے رول کریں۔
  • توے کو گرم کریں اور اس پر پراٹھا رکھیں۔
  • پراٹھے کو ایک طرف سے اچھی طرح پکائیں اور پھر دوسری طرف کو پکانے کیلئے اسے پلٹائیں۔
  • پکانے کے دوران اس پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتے رہیں اور دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح پکا لیں۔
  • مزیدار اسپائسی چکن پراٹھے کا لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (6)