شاہجہانی قورمہ

(13159 وِیوز)

تاج محل بنوانے والے مشہورِ زمانہ مغل بادشاہ شاہجہان کے مطبخ سے نکل کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والا شاہجہانی قورمہ لذت اور ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے۔ مرغی کے گوشت، میوہ جات اور مسالوں کے امتزاج سے بنا گاڑھا اور مزیدار شاہجہانی قورمہ بڑے تہواروں اور اہم مواقع پر خاص مہمانوں کی تواضع کے لئے بنایا جاتا ہے۔ مہکتے ہوئے مزے دار شاہجہانی قورمے کو رومانی نان کے ساتھ کھائیں تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل تلنے کے لئے
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • دہی ایک کپ
    • بادام، چھلے ہوئے چار سے پانچ عدد
    • کاجو چھ سے سات عدد
    • گھی دو کھانے کے چمچ
    • تیز پتہ ایک عدد
    • بڑی الائچی دو عدد
    • لونگ پانچ سے چھ عدد
    • الائچی دو سے تین عدد
    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • کاجو سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اسے بھونیں اور زردی مائل سنہری کرلیں۔
  • اب ایک گرائنڈر میں دہی، تلی ہوئی پیاز، چھلے ہوئے بادام اور کاجو ڈال کر اسے اچھی طرح گرائنڈ کرلیں تاکہ اس کا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب ایک الگ برتن میں گھی ڈالیں، اس میں تیز پتہ، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، لونگ اور مرغی کا گوشت ڈالیں اور اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں، اچھی طرح ملائیں اور کچھ دیر کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ پائوڈر اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پہلے سے بلینڈ کر کے رکھا ہوا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تیل ڈالیں اور 5 سے 10 منٹک تک کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب سجاوٹ کے لئے اس پر کاجو ڈال دیں۔
  • مزے دار شاہجہانی قورمہ تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟