شملا قیمہ

(15000 وِیوز)

شملا قیمہ پاکستان کے مقبول اور سب سے زیادہ کھائے جانے والے کھانوں میں سے ایک ہے۔ یہ لذیز قیمہ شملہ مرچ کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے جس میں مسالوں کو اجھی طرح پیس کر ڈالا جاتا ہے۔ یہ ڈش برنچ، لنچ اور ڈنر کے وقت چاول، روٹی یا نان کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • بڑے گوشت کا قیمہ 700 گرام
    • گھی ایک کپ
    • کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک عدد
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے دوعدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ دو عدد کھانے کے چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • دہی دو کھانے کے چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • ہری مرچیں چار عدد
    • شملہ مرچ کٹی ہوئی دو عدد

ترکیب

  • ایک درمیانے سائز کے برتن میں گھی کو گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں تاکہ وہ گولڈن برائون ہوجائیں۔
  • اب اس میں لونگ، دار چینی، کالی مرچ اور نمک ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ اس کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پسا ہوا دھنیا اور پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں دہی شامل کرین اور اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی اور ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں، اچھی طرح بھونیں اور مزید 5 منٹک تک پکائیں۔
  • خوشبودار اور خوش ذائقہ شملہ قیمہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)