شاہی ٹکڑے

(19305 وِیوز)

یہ بریڈ پڈنگ دودھ ، سویاں، پستے اور بادام کے ساتھ بنا ہوا ایک خوش ذائقہ میٹھا ہے. اسے ڈبل روٹی کا میٹھا بھی کہا جاتا ہے. یہ شاہی میٹھا عام طور پر خاص موقعوں پر میٹھے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • دودھ1 لیٹر
    • کومیل½ کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • چینی½ کپ
    • کریم½ کپ
    • ڈبل روٹی، سلائس ہوئی وی5-6 عدد
    • تیلتلنے کے لیے
    • بادام، پسے ہوئے
    • پستے، پسے ہوئے
    • کھوپرا

ترکیب

  • ایک برتن میں دودھ کو اس وقت تک گرم کریں کہ اس کا تین چوتھائی حصہ خشک ہوجائے۔
  • اب اس میں کنڈینس ملک ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اس میں چینی ملا کر اسے اچھی طرح حل کرلیں۔
  • اب اس میں کریم ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اسے پھینٹیں اور جب یہ کسٹرڈ کی شکل اختیار کرلے تو اسے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک بڑی ڈبل روٹی کو درمیان سے کاٹیں اور اس کے یکساں سائز کے ٹکڑے بنالیں
  • اب ان ٹکڑوں کو اچھی طرح فرائی کریں، جب یہ سنہری رنگت اختیار کرلیں تو انہیں ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب ایک گہری پلیٹ میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈالیں، ڈبل روٹی کے فرائیڈ ٹکڑوں کو اس میں رکھیں اور اس پر مزید کسٹرڈ ڈالیں۔
  • اب اس پر کٹا ہوا پستہ اور ناریل چھڑکیں، بادام کی گریوں سے سجا لیں۔
  • مزے دار شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)