شیزوان چکن

(15070 وِیوز)

شیزوان چکن چٹ پٹے ذائقوں کے شوقین افراد کےلیے ایک منفرد اور مزیدار چائنیز ڈش ہے۔ مختلف مسالوں اور سبزیوں سے بنے اس مزیدار پکوان کی خوشبو اور ذائقہ آپکا دل للچا دے گا۔ منفرد پیسٹ شامل کر کے شاندار رنگت کے ساتھ اس کے تیکھے پن میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔ مسالے دار گریوی کو سادہ ابلے ہوئے چاول، جیسمین رائس یا پھر ویجی ٹیبل فرائڈ رائس کے ساتھ کھانا ایک زبردست انتخاب ثابت ہوگا۔۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 1 Hour
  • 6 Likes

اجزاء

    • چکنآدھا کلو
    • نمکحسب ذائقہ
    • سرکہدو کھانے کے چمچ
    • مکئی کا آٹادو چائے کا چمچ
    • سویا ساسدو کھانے کے چمچ
    • کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • انڈہایک
    • تیلآدھا کپ
    • آدھاایک
    • شملہ مرچ کٹی ہوئیدو
    • گاجر (کٹی ہوئی)دو
    • بند گوبھی کٹی ہوئیٓآدھی
    • چاول (بھیگے اور ابلے ہوئے)آدھا کلو
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساسدو کھانے کے چمچ
    • ہری پیاز (کٹی ہوئی)ایک
    • تیلآدھا کپ
    • ادرک لہسن کا پیسٹدو کھانے کے چمچ
    • شملہ مرچ (چوکور ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)ایک
    • ہری مرچ (کٹی ہوئی)تین سے چار
    • ثابت لال مرچآٹھ سے دس
    • کیچپایک کپ
    • چلی پیسٹدو کھانے کے چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچدو چائے کے چمچ
    • سرکہایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساسدو کھانے کے چمچ
    • چینیدو کھانے کے چمچ
    • مرغی کی یخنیدو کپ
    • کارن فلور مکسچردو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب

  • میرینیشن کے لیے، ایک پیالے میں بون لیس مرغی کا گوشت ڈالیں۔ اب اس میں نمک ، سرکہ ، کارن فلور ، سویا ساس ، کالی مرچ اور انڈا شامل کریں، اور تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب چکن کو ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے دیں۔
  • چاول کے لیے ، ایک برتن میں تیل ڈالیں۔
  • اب اس میں پھینٹا ہوا انڈہ ڈالیں اور فرائی کرلیں۔
  • اب اس میں شملہ مرچ ، گاجر ، اور بند گوبھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اورتمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں ۔
  • اب اس میں نمک ، کالی مرچ اور سویا ساس شامل کرلیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور اوپر سے ہری پیاز ڈال دیں۔
  • گریوی کے لیے، ایک پین میں تیل ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور چند منٹ تک بھونیں۔
  • اب اس میں میرینیٹڈ چکن شامل کرلیں اور اسے دو منٹ تک فرائی کریں۔
  • اب اس میں شملہ مرچ ، ہری مرچ اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں کیچپ شامل کریں اور دوبارہ تمام اجزا کو یکجان کرلیں۔
  • اب اس میں چلی پیسٹ ، نمک ، کالی مرچ ، سرکہ ، سویا ساس ، اور چینی شامل کریں اور ایک منٹ کے لیے پکائیں۔
  • اب اس میں مرغی کی یخنی شامل کریں اور دس منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں کارن فلور مکسچر ڈالیں اور ایک یا دو منٹ تک پکائیں۔
  • مزیدار شیزوان چکن اور ویجیٹیبل فرائیڈ رائس سے لطف انداز ہوں، اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟