پوریاں

(14410 وِیوز)

جب ہم دیسی ناشتے کے بارے میں سوچتے ہیں تو جو پہلا خیال ذہن میں آتا ہے وہ حلوہ پوری کا ہے اسے سوجی کے حلوے، چنے اور آلو کی ترکاری کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ساتھ میں اچار اس کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے۔ توانائی سے بھری حلوہ پوری ایک مکمل اور صحت مند ناشتہ ہے جو آپ کو دن بھر توانا رکھتا ہے، رمضان المبارک میں سحری میں حلوہ پوری کے ناشتے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • میدہ ایک کلو گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • تیل چھ سے سات کھانے کے چمچ
    • تیل اچھی طرح تلنے کے لئے

ترکیب

  • میدے کو گھی میں اچھی طرح گوندھ لیں۔
  • پوریاں بنانے کے لئے پہلے اپنے ہاتھوں کو ذرا سا گھی لگا کر چکنا کرلیں پھر گندھے ہوئے میدے کی درمیانے سائز کی گیندیں بنا لیں۔
  • اب ان گول گیندوں کو بیلن کی مدد سے پھیلا کر چھوٹی چھوٹی پوریوں کی شکل دے لیں۔
  • بیلن سے پھیلانے کے بعد پوری کو ہاتھ پر رکھ پر روٹی کی طرح تھوڑا سا مزید پھیلا لیں اور گرم تیل میں ڈال کر اچھے سے تل لیں۔
  • گرم گرم مزے دار پوریاں تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟