ہرامسالہ آلو

(20070 وِیوز)

زیرے میں بنے ہوئے آلووں کو ہرے مسالے میں پکا کر اسے ہرا مسالہ آلو بنایا جاتا ہے۔ اس ڈش کو دوپہر یا رات کے کھانے میں دال، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 15 Likes

اجزاء

    • ہری مرچیں3-4 عدد
    • پودینہ½ گڈّی
    • دھنیا½ گڈّی
    • لیمو کا رس2 کھانے کا چمّچ
    • سرکہ½ چائے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تیل1 کھانے کا چمّچ
    • تیل½ کپ
    • آلو باریک کٹے ہوئے½ کلو
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • نان / پراٹھہپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • آلوؤن کو کتلیوں کی شکل میں کاٹ لیجیے۔
  • ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور تیز آنچ پر ہلائیں۔
  • اب آلوؤں میں کٹی ہوئی لال مرچ، نمک شامل کریں اور چمچے کی مدد سے مکس کر لیں۔
  • اب ہرے مسالے کے لیے بلینڈر میں پودینہ، دھنیا، ہری مرچیں، تیل، لیمو کا رس، سرکہ اور پانی شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ پیسٹ گاڑھہ ہوجائے۔
  • ہری مسالے کو آلوؤں میں شامل کریں اور اچھی طرح 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • پھر مکھن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیجیے
  • مزےدار ہرامسالہ آلو تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (7)