مشروم چیز آملیٹ

(4809 وِیوز)

مشروم کی غذائیت اور پنیر کی خوبیوں سے لبریز، مشروم پنیر آملیٹ ناشتے اور سحری کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ آملیٹ کو روایتی انداز سے ہٹ کر نئے اور منفرد انداز میں پکانے کا سفر مشروم چیز آملیٹ تک آپہنچا ہے اور یہ سب کا پسندیدہ بن گیا ہے،20 منٹ سے بھی کم وقت میں تیار ہوجانے والا یہ مزیدار آملیٹ رمضان المبارک کے فوری کھانوں کے لیے ایک انتہائی موزوں انتخاب ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • انڈےپانچ عدد
    • نمکین مکھنتین کھانے کے چمچ
    • مشرومزایک ڈبا
    • پالکآدھی گٹھی کٹی ہوئی
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچچٹکی بھر حسبِ ذائقہ
    • کُتی ہوئی لال مرچ حسبِ ذائقہ
    • دھنیا سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • ایک پیالے میں 5 انڈے لیں، اس میں نمک ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹیں
  • ایک برتن میں 2 چمچ مکھن ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پالک ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک نرم نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں مشروم ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں
  • اب اس میں نمک، کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ اور سبزی ملائیں
  • اب ایک دوسرے برتن میں ایک چمچ مکھن ڈال کر اسے گرم کریں اور پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈوں کا آمیزا ڈال دیں۔
  • اب اس آمیزے کو اچھے سے مکس کریں اور پوری طرح پکنے دیں۔
  • اب اس میں پکی ہوئی سبزیاں اور گراٹڈ چیز ڈالیں اور دونوں جانب سے آملیٹ کو فولڈ کردیں۔
  • گرما گرم مزیدار مشروم چیز آملیٹ کو سحری میں چائے کے ساتھ نوش کریں اور غذائیت بھرے ایک مکمل کھانے کا مزہ لیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟