میتھی ملائی جھینگا

(14936 وِیوز)

سمندری ذائقوں میں شامل ایک منفرد اور لذیذ پکوان۔ حیدر آبادی روایتی میتھی چکن کی طرز پر بنا مزیدار میتھی ملائی جھینگا جسے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ اس میں شامل میتھی کا مہکتا ہوا مزہ اور گاڑھا مسالا لاجواب ذائقہ پیدا کرتا ہے۔ میتھی ملائی جھینگا کا تیکھا اور کرارا مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • مکھن ایک چوتھائی ٹکیا
    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • جھینگے آدھا کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پیاز ایک سے دو عدد
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک عدد
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • پانی ایک کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • کوکونٹ ملک ایک کپ
    • کریم ایک کپ
    • ہری مرچیں ایک عدد
    • میتھی ایک کھانے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں مکھن ڈال کے گرم کریں اس میں تیل ڈالیں اور پکائیں تاکہ مکھن پگھل جائے۔
  • اب اس میں چھلے اور صاف کئے ہوئے جھینگے ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اس کے بعد جھینگے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب اسی برتن میں پیاز ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں زیرہ ڈال کر بھونیں پھر اس میں دارچینی، کالی مرچیں اور الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ اور دھنیا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کوکونٹ ملک او رکریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں پہلے سے پکا کے رکھے ہوئے جھینگے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں خشک میتھی ڈال کر پکائیں اور پھر ڈھکنا دے کر 5 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس کے اوپر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔
  • گرم اور مزیدار میتھی ملائی جھینگا تیار ہے۔ اپنی قیمتی رائے اور خیالات نیچے دیئے گئے خانے میں درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (1 year ago)
    Absolutely delicious. Subtle flavours. Very easy to put together. Will definitely put this recipe on a rotation schedule for quick easy mid meals
    جواب