مٹر چکن شوربہ

(24979 وِیوز)

گاڑھا، لذیذ اور شوربے دار مٹر چکن اپنے منفرد ذائقے اور سوندھی خوشبو کے باعث ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اس میں شامل مسالے، دہی اور ٹماٹر کا کٹھاس بھرا مزہ اسے عام شوربے دار مرغی کے سالن سے منفرد بناتا ہے۔ سبزی اور گوشت کا بہترین امتزاج اسے مزید کھانے کی اشتہا کو بڑھاتا ہے۔ اسے گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ، رات کے کھانے میں کھائیں یا دوپہر کے وقت یہ ہر طرح سے بہترین ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • تیل سات سے آٹھ کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • دہی ایک کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • آلو، کٹے ہوئے چار سے پانچ عدد
    • مٹر کے دانے آدھا کلو گرام
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور چند منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کالی مرچ، ہلدی، لال مرچ، دھنیا پائوڈر، زیرہ، نمک اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر، دہی اور پانی ڈال کر مکس کریں اور پھر ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں آلو ڈال کر بھونیں اور تھوڑی دیر بعد ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں مٹر اور ہری مرچیں ڈال کرمکس کریں اور دوبارہ تھوڑی دیر کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
  • مزیدار مٹر چکن شوربہ تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)