مسالا پوری

(16660 وِیوز)

مسالے دار چاٹ کے خاندان سے تعلق رکھنے والی چٹ پٹی مسالا پوری جنوبی ہند کے گلی کوچوں میں بکنے والی مقبول ڈش ہے جسے گھر پر بھی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے منفرد اور چٹ پٹے ذائقے کے باعث یہ ڈش پورے برصغیر میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ اس میں سبزیاں، مسالے اور چٹنیوں کا بہترین امتزاج اسے انوکھے ذائقے سے لبریز کرتا ہے۔ اسے افطاری میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی دو عدد
    • چنے ایک کپ
    • کالے چنے ایک کپ
    • پانی حسب ضرورت
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • سونف ایک چائے کا چمچ
    • کھٹائی پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی ایک عدد
    • املی کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ
    • آلو کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے ایک سے دو عدد

ترکیب

  • ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں چنے اور مٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور گرم مسالا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں نمک، سونف، کھٹائی پائوڈر، ہری مرچیں، املی کی چٹنی، کٹے ہوئے آلو اور ٹماٹر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس کے اوپر لیموں نچوڑیں، پسا ہوا دھنیا چھڑکیں، زیرے والا دہی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس پر چاٹ مسالا ڈالیں اور اچھی طرح ملانے کے بعد 5 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  • لذیذ اور چٹخارے دار مسالا پوری تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)

  • anonymous
    (2 years ago)
    52852-v24-234v273-4,2ba245ba,9 -9c8-08c42380842-=syedmerajahmed-904823482340=-023984v25203v0v5a02854l84c24=8v23l50-43-5434-32548-23458-2482-8452-av8a2-534284=2144v41,c284141284,1249c81,2481-4fas4v5apv41cv24[12-41c2-[34-[342c431243-c12843-12438-21482a-58a2-538a23va2845,m-a2054cva82354098a2v54-0a29845a238-x912=12-89c-8c-v2-84-2=vc,8-=f8dg8ds-=g89-=q8-=8424-=284-=2158230-5dc0293854=80er-x04386-586-34f5237ksy4432042723232482309423482309438-90-4343s58s34585432=4v2842v=82l-5843542l=a-548a2-=38452=-384
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    NICE
    جواب