مسالا چانپیں

(16088 وِیوز)

بہترین اور تیکھے مسالوں میں پکی بکرے کی مسالے دار چانپیں اپنے منفرد اور شاندار مزے کے باعث نہایت مقبول ہیں۔ یہ مہکتا ہوا مزیدار پکوان ایک طرح سے شاہی پکوان ہے جسے خاص مواقع یا بڑی تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔ بکرے کے گوشت اور تیکھے مسالوں کے مزے سے لبریز اس پکوان کو ہلکی پھلکی اشتہا انگیز ڈش کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • بکرے کی چانپیں چھ عدد
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی دو عدد
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • تیل دو عدد کھانے کے چمچ
    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • بھنی ہوئی پیاز آدھا کپ
    • فوائل پیپر کی پٹیاں حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں بکرے کی چانپیں لیں اس میں پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ، دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، نمک، ثابت زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں، لیموں کا رس، پسی ہوئی ہلدی اور خوردنی تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہو جائیں۔ اس کے بعد اسے کم ازکم 20 منٹ تک کےلئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک بڑے برتن میں میرینیٹ کی ہوئی بکرے کی چانپوں کو رکھیں اور اس میں تیل ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بھنی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
  • اب ان تمام چانپوں کے نوکدار سروں کو ایک ایک کرکے فوائل پیپر میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔
  • مسالے دار چانپیں تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمارے لئے اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)