بیف چلی ڈرائے

(30257 وِیوز)

ایک لذیز ون باول ڈش جو چائنیز کھانوں کا ایک مقبول ترین کھانا ہے۔ جسے ہر کوئی بہت خوشی سے کھاتا ہے ایک مرچیلی ڈش ہے۔ بیف چلی ڈرائی کرسپی بیف اور ہلکی گریوی کا ایک مرچیلا سالن ہے جسے سادے اور گارلک رائس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Mins
  • 7 Likes

اجزاء

    • گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا1 کلو
    • مکس ہوئی وی جڑی بوٹیاں1 کھانے کا چمّچ
    • سویا سوس1 کھانے کا چمّچ
    • سفید مرچ پسی ہوئی1 کھانے کا چمّچ
    • پسی کالی مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • چکن پاوڈر1 کھانے کا چمّچ
    • لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • انڈا1 عدد
    • کارن فلور3-4 کھانے کا چمّچ
    • میدہ3-4 کھانے کا چمّچ
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1-1 کھانے کا چمّچ
    • پسی کالی مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • چکن پاوڈر1 کھانے کا چمّچ
    • سویا سوس1 کھانے کا چمّچ
    • اوئسٹر سوس1 کھانے کا چمّچ
    • تھائی چلی پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • پیاز، کٹی ہوئی1 عدد
    • تھائی مرچ، کٹی ہوئی2-3 عدد
    • ہری پیاز2 عدد
    • تیل2 کھانے کا چمّچ
    • لہسن، کٹا ہوا1 کھانے کا چمّچ
    • چاول، ابلے ہوئے½ کلو
    • سویا سوس1 کھانے کا چمّچ
    • کالی مرچ1 چائے کا چمّچ
    • چکن پاوڈر1 کھانے کا چمّچ

ترکیب

  • بغیر ہڈی کے گوشت کو یکساں سائز کے لمبے لمبے قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب اسے ایک بڑے پیالے میں ڈالیں ساتھ میں مکس ہربز، سویا ساس، سفید مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ پسی ہوئی، چکن پائوڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پھینٹا ہوا انڈا، مکئی کا آٹا اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ جب تمام آمیزہ یکجان ہوجائے تو اسے 30 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب تیل کو گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو اچھی طرح تل لیں، فرائی کئے ہوئے گوشت کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ وہ اس کا اضافی تیل جذب کرلے۔
  • اب اسی برتن میں تیل کو گرم کریں اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اسے اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، چکن پائوڈر اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں اوسٹر ساس اور تھائی مرچ کا پیسٹ ڈال کر ملائیں پھر اس مین پانی ڈالیں، پکائیں اور ابلنے تک پکاتے رہیں۔
  • اب اس میں پکا ہوا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، تھائی چلی اور کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اسے 10 منٹ کے لیے ڈھک کر پکنے دیں۔
  • گارلک رائس کے لیے تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے لہسن کے جوے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں پکے ہوئے چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں سویا ساس، کالی مرچ اور چکن پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • گرما گرم، مہکتا ہوا مزے دار پکوان تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)