لاہوری لال چکن

(8983 وِیوز)

لاہور کے منفرد کھانوں میں شامل ایک خاص پکوان جسے لاہوری لال چکن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس لذیذ اور مسالے دار پکوان کی مہک ایسی کہ آپ کو اپنا دیوانہ بنالے۔ اس کا پُرکشش رنگ اور لاجواب مزہ آپ کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردے گا۔ اسے گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں یا ہلکی چپاتی کے ساتھ تناول کریں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • مرغی کا گوشت سات سو گرام
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دہی آدھا کپ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لیموں ایک عدد
    • ہری مرچیں چار عدد
    • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت گل جائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، کُٹی ہوئی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں ہلدی، پسا ہوا زیرہ اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈال کر 5 سے 10 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر ڈال کر بھون لیں۔ اس پر لیموں نچوڑیں اور ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • مزے دار لاہوری لال چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمارے لئے اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟