ہاٹ چاکلیٹ

(11237 وِیوز)

سردیوں کی راتوں کو مزید شاندار اور راحت آمیز بنانے کے لیے ایک کپ مزیدار ہاٹ چاکلیٹ سے لطف اندوز ہوں۔ یہ آسان ترکیب ضرور ٹرائی کریں، جس میں شامل ڈارک چاکلیٹ، کریم اور دودھ کا لذیذ امتزاج آپ کو انوکھا مزہ دے گا۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 15 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • دودھڈیڑھ کپ
    • چینیایک سے دو کھانے کے چمچ
    • کوکا پاؤڈرایک کھانے کے چمچ
    • ڈارک چاکلیٹتین سو بیس گرام
    • مکئی کا آٹاایک سے دو کھانے کے چمچ
    • نمک ایک چٹکی
    • پھینٹی ہوئی کریم، چاکلیٹ کے ٹکڑے سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • چاکلیٹ کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک چھوٹے پیالے میں آدھا دودھ ڈالیں، اس میں کارن فلور بھی شامل کرلیں اور اچھی طرح پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں
  • ۔ اب ایک چھوٹے ساس پین میں باقی بچا ہوا دودھ ،چینی ، نمک اور کوکا پاؤڈر شامل کریں-
  • ۔ اب اس میں ابال آںے دیں،پھر آنچ ہلکی کردیں۔ پھر اس میں مکئی کے آٹے والا مکسچر بھی شامل کرلیں۔ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجانے تک پھینٹیں ، اور تین سے چار منٹ تک پکائیں-
  • اب اس میں کٹی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں، چولہا بند کردیں، اور دو سے تین منٹ تک تک پھینٹیں یہاں تک کہ تمام چیزیں آپس میں حل ہو کر یکجان جائیں اور مکسچر گاڑھا ہوجائے
  • اب اس دودھ اور چاکلیٹ والے مکسچر کو کپ میں نکال لیں۔ سجاوٹ کے لیے اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑے چھڑک دیں۔
  • مزیدار ہاٹ چاکلیٹ تیار ہے ۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟