ہری چکن کڑاھی

(16593 وِیوز)

ہری مرچ، دھنئے، پودینے اور کالی مرچ کے تیکھے مزے میں پکی ہری چکن کڑاھی اپنے منفرد ذائقے کی بنا پر ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ دہی اور ہری چٹنی کی مدد سے بنا اس کا گاڑھا اور مسالے دار مزہ اسے روایتی چکن کڑاھی سے منفرد کرتا ہے۔ گرم گرم چپاتی اور رائتے کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • پودینہ آدھی گٹھی
    • دھنیا آدھی گٹھی
    • ہری مرچیں تین سے چار عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لہسن کے جوے تین سے چار عدد
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشت آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • مکھن دو کھانے کے چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں پودینہ، دھنیا، ہری مرچیں، نمک، لہسن کے جوے، لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر گرم کریں، اس میں مرغی کا گوشت ڈال کر پکائیں تاکہ گوشت گل جائے۔
  • اب مرغی کے گوشت کو نکال کر ایک الگ برتن میں رکھ دیں اور پہلے سے تیار کردہ ہری چٹنی کو کڑاھی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکی ہوئی مرغی کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ گوشت او ردیگر اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں مکھن ڈالیں ااور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں حسب ذائقہ نمک ملا لیں۔
  • مزیدار ہری چکن کڑاھی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)