ڈائنامائٹ چکن

(20618 وِیوز)

ریسٹورانٹ میں پیش کیے جانے والے مزیدار جھینگوں کی طرح فرائیڈ چکن کو بھی کھٹی، اورنج ساس میں ڈال کربنائیں اور ریسٹورانٹ کا ذائقہ گھر لے آئیں۔ اس ترکیب میں شامل میٹھے اور تیکھے ذائقوں کا لاجواب امتزاج اس ڈش کو اور بھی لذیذ بنادیتا ہے۔ کول سلو (سلاد) کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کریں یا پھر جیسے دل کرے ویسے لطف اندوز ہوں ۔ یہ آپ کے منہ میں ضرور پانی لے آئے گی

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 40 Mins
  • 7 Likes

اجزاء

    • چکن½ kgآدھا کلو
    • سویا ساس2 کھانے کے چمچ
    • پیپریکا پاؤڈر2 کھانے کے چمچ
    • کالی مرچحسب ذائقہ
    • نمکحسب ذائقہ
    • چلی ساس3 کھانے کے چمچ
    • مایونیز1 کپ
    • کیچپ¾ کپ
    • کالی مرچحسب ذائقہ
    • پیپریکا پاؤڈر2 چائے کے چمچ
    • شہد1 کھانے کا چمچ
    • مکئی کا آٹا1 کپ
    • آٹا1 کپ
    • کالی مرچ2چائے کے چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • انڈے2 عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں چکن لیں، اب اس میں سویا ساس ، پیپریکا پاؤڈر ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب ان اجزا کو آدھے گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اس کے بعد ساس کے لیے، ایک پیالے میں چلی ساس، مایونیز ، کیچپ ، کالی مرچ ، پیپریکا پاؤڈر اور شہد شامل کریں اور تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔
  • اس کے بعد کوٹنگ کے لیے، ایک پیالے میں کارن فلور، آٹا ، نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور مکس کرلیں۔
  • اب فرائی کرنے کے لیے، میرینیٹ کیے ہوئے چکن کے ٹکڑوں کی کارن فلور میں کوٹنگ کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈپ کریں۔
  • اب ایک پَین میں تیل کو گرم کریں اور مرغی کے گوشت کے ٹکڑوں کو فرائی کرلیں۔
  • اب ، فرائی کی ہوئی چکن کوڈائنامائٹ ساس میں شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • ڈائنامائٹ چکن سے لطف اندوز ہوں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)