اچاری بھنڈی فرائی

(19597 وِیوز)

اچاری بھنڈی ایک شاندار ڈش ہے جسے بھنڈی اور اچاری مسالے میں ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ بھنڈی کے مختلف کھانوں میں سے ایک کھانا ہے ۔ یہ پکانے میں آسان ڈش ہے جِسے چاول اور روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • بھنڈی1 کلو
    • تیلتلنے کے لیے
    • ٹماٹر، کٹے پوئے2-3 عدد
    • لہسن پیسٹ¼ چائے کا چمچ
    • کالا رائی دانہ½ چائے کا چمچ
    • سونف½ چائے کا چمچ
    • رائی دانہ½ چائے کا چمچ
    • میتھی دانہ½ چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ½ چائے کا چمچ
    • کلونجی½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پاؤڈر½ کھانے کا چمّچ
    • دھنیا پسا ہوا½ چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • کھٹائی پاؤڈر½ چائے کا چمچ
    • دہی½ کپ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی2-3 عدد
    • تازہ دھنیاکٹا ہوا
    • ہری مرچیں

ترکیب

  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی بھنڈی ڈال کر دو سے تین منٹ اچھی طرح فرائی کریں
  • پھرتلی ہوئی بھنڈی نکال کرٹشوپررکھ دیں۔
  • اچاری مسالہ بنانے کے لیے: ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور ٹماٹر ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
  • اس میں لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے مکس کریں۔
  • کالا رائی دانہ، سونف، میتھی دانہ، زیرہ، کلونجی، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی، دھنیا پسا ہوا، ہلدی ڈال کر اچھے سے مکس کریں۔
  • اب اس میں کھٹائی پاؤڈر، دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اس کے بعد فرائی کی ہوئی بھنڈیوں میں ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں۔
  • دھنیے اور ہری مرچوں کی مدد سے گارنش کریں
  • مزے دار اچاری بھنڈیاں تیار ہیں۔ روٹی یا نان کے ساتھ پیش کیجیے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)