چلی چکن سالن

(13110 وِیوز)

گاڑھا اور مزے دار چلی چکن سالن جس میں ہے دہی اور ہری مرچوں کے مزے سے بھرا چکن کا انوکھا ذائقہ۔ اس لاجواب پکوان کو گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں، ہلکی چپاتی کے ساتھ یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ تناول کریں یہ ہر طرح سے ظہرانے اور عشایئے میں کھانے کے لئے ایک بے مثال پکوان ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • کریم آدھا کپ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • دھنیا آدھی گٹھی

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مرغی کا گوشت لیں اس میں پسا ہوا زیرہ، دہی، کریم، پسا ہوا دھنیا، ہری مرچ کا پیسٹ، سرکہ، نمک اور ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ یکجان ہوجائیں اس کے بعد اسے 15 سے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور ایک منٹ تک مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور دھنئے سے سجالیں۔
  • مزیدار پکوان تیار ہے۔ خوب کھائیں اور مزے اُڑائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)