چکن پسندے

(13108 وِیوز)

پسندے گائے کے گوشت کے بھی بنتے ہیں اور مرغی کے گوشت کے بھی۔ مغل بادشاہوں کے شاہی طباغ سے ہم آپ کے لئے لے کر آئے ہیں مزیدار، لذیذ، گاڑھے اور کریمی چکن پسندے۔ دہی اور مسالوں میں میرینیٹ کیے ہوئے مرغی کے پسندے کھانے میں ایسے لاجواب کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔ انہیں روٹی کے ساتھ کھائیں یا قلچوں کے ساتھ۔۔ ڈنر میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • مرغی کے گوشت کے پارچے دو عدد
    • کریم ایک کپ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • الائچی دو سے تین عدد
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • لونگ چھ سے سات عدد
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • مکھن ایک چوتھائی ٹکیا
    • تیل آدھا کپ
    • ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے
    • ادرک کی ہوائیاں سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے مرغی کے سینے کا گوشت لیں، اسے باریک پارچوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ پھر اسے ایک بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں کریم شامل کریں۔
  • اب ایک پیالے میں مرغی کے گوشت کے پارچے ڈالیں اس میں پسا ہو ازیرہ، نمک، الائچی، پسی ہوئی لال مرچ، لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد 25 سے 30 منٹ تک اسے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں مکھن ڈالیں اور پھر میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال دیں۔ اسے کم از کم 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر ڈھکنا دے دیں اور 8 سے 10 منٹ تک اچھی طرح پکنے دیں۔
  • اب اسے دھنئے، ہری مرچوں اور ادرک کی ہوائیوں سے سجا لیں۔
  • گرم اگرم لذیذ چکن پسندے تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟