چکن میتھی

(13854 وِیوز)

میتھی کی سوندھی خوشبو، کریم اور ناریل کے دودھ میں بنی مرغی کے گوشت کی ایک منفرد اور مزیدار ڈش جس کا اصل وطن حیدرآباد ہے تاہم اپنے لاجواب مزے اور سوندھی خوشبو کے باعث یہ ڈش پورے برصغیر میں مقبول ہے۔ اسے گرم چپاتی کے ساتھ ظہرانے یا عشائیے میں کھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مکھن ایک چوتھائی ٹکیا
    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک عدد
    • الائچی تین سے چار عدد
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • کریم دو کھانے کے چمچ
    • کوکونٹ ملک ایک کپ
    • پانی آدھا کپ
    • میتھی ایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیں تین عدد

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں مکھن ڈال کے گرم کریں اس میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور 5 منٹ تک مکس کریں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
  • اب اس میں کالی مرچیں، دارچینی، الائچی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پائوڈر اور پسا ہوا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کریم ڈال کر بھونیں اور پھر ناریل کا دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر چمچ چلائیں، پھر اس میں خشک میتھی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 سے 12 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • مزیدار چکن میتھی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے اور خیالات سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)