بٹر ملک فرائیڈ چکن

(15099 وِیوز)

ہلکے پھلکے اسنیکس پسند کرنے والوں کے لئے خاص طور پر پیش ہے بٹر ملک اور چکن کے مزے سے بھری بٹر ملک فرائیڈ چکن باہر سے خستہ اور اندر سے نرم و ملائم کسی بھی کھانے کے ساتھ ہلکی پھلکی اشتہا انگیز سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کرنے کے لئے بہترین۔ بنانے میں آسان اور کھانے میں لذیذ۔ مزہ ایسا کہ بس کھاتے جائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • بٹر ملک آدھا جگ
    • مکس نباتات ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • انڈاپھینٹا ہوا ایک عدد
    • Chicken Boneless½ KG
    • میدہ ایک کپ
    • نشاستہ ایک کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • مکس نباتات ایک چائے کا چمچ
    • بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • مایونیز ایک کپ
    • کیچپ ایک کپ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • تیلتلنے کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں بٹر ملک، مکس نباتات، لہسن کا پائوڈر، ادرک کا پائوڈر، زیرہ، پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور 2 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ایک الگ پیالے میں میدہ، نشاستہ، پسی ہوئی لال مرچ، مکس نباتات، بیکنگ پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب میرینیٹ کئے ہوئے چکن میں ایک پھینٹا ہوا انڈا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو ایک ایک کرکے اس خشک آمیزے میں اچھی طرح لتھیڑ لیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اس میں مرغی کی بوٹیاں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں اور نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں۔
  • ساس بنانے کے لئے ایک پیالی میں مایونیز ڈالیں، اس میں کیچپ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تلی ہوئی مرغی کے ساتھ پیش کریں۔
  • مزے دار بٹر ملک فرائیڈ چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟