بوتل شیک کافی

(16120 وِیوز)

کافی بنانے کے لیے یہ ایک منفرد، آسان اور مزیدار ترکیب ہے۔ اس کے لیے صرف ایک خالی بوتل کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں کافی کے اجزائے ترکیبی ڈال کر مکس کیے جا سکیں تاکہ وہ آپس میں یکجان ہوجائیں اور آپ کو ایک بہترین گرما گرم کافی کے کپ کا مزہ ملے۔ اگر آپ اس موسمِ سرما میں ایک کپ گرما گرم کافی بنانا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔

  • آسان
  • 1 افراد
  • 8 Mins
  • 3 Likes

اجزاء

    • خالی بوتلایک عدد
    • کافی2 چائے کا چمچ
    • چینی2 چائے کا چمچ
    • پانی2 کھانے کے چمچ

ترکیب

  • پلاسٹک کی خالی بوتل لیں-
  • اب بوتل میں کافی ، چینی اور پانی ڈالیں-
  • اب بوتل کے ڈھکن کو مضبوطی سےبند کردیں-
  • اب بوتل کو اچھی طرح سے ہلائیں جب تک کہ تمام اجزا مکس ہو کر لائٹ برائون رنگت میں تبدیل ہوجائیں-
  • اب کسی لمبے چمچ کی مدد سے تمام مکسچر کو کپ میں نکال لیں۔
  • اب مکسچرمیں اوپرسے گرما گرم دودھ ڈالیں، اور پیسٹ کو کچھ سیکنڈز تک حل ہونے دیں۔۔آپ کے تیار کی گئی کافی جھاگ اور ذائقے سے بھرپور ہوگی۔
  • مزید ذائقے اور خوشبو کے لئے کافی کو اوپر سے تھوڑا اورچھڑک دیں۔
  • گرما گرم کافی کا کپ تیار ہے۔ مزے سے لطف اندوز ہوں ۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں-
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)