بوھرا دھواں دھار چکن

(16292 وِیوز)

بوھرا برادری کے مخصوص پکوانوں سے منتخب کردہ بوھرا دھواں دھار چکن کو ایک خاص ترکیب کے ذریعے دھواں دھار بنایا جاتا ہے جسے دھنگر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ٹماٹر کی چٹنی اور کاجو کے ذائقے سے بھرا چکن کا گاڑھا مسالے دار اور توانائی سے بھرا پکوان جس کا مہکتا ہوا مزہ ایسا کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔ اسے گرم گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ تناول کریں ہر دو طرح سے اس کا انوکھا اور لاجواب مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • مکھن دو کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • تکہ مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کیچپ ایک کپ
    • کاجو پیسٹ ایک کپ
    • کریم ایک کھانے کا چمچ
    • سلگتا ہوا کوئلہ ایک عدد

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں مکھن ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور پانچ منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تکہ مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کیچپ ڈال کر بھونیں پھر اس میں کاجو کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کریم ڈال کر مکس کریں اور 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب ایک فوائل کپ میں سلگتا ہوا کوئلہ رکھ کر اسے برتن میں رکھ دیں اس پر تھوڑا سا تیل ڈالیں اور ڈھکن دے کر 5 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • مزیدار بوھرا دھواں دھار چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)