بھنڈی چکن ڈرائی

(13345 وِیوز)

سبزی اور گوشت کو ملا کر بہت سارے پکوان بنائے جاتے ہیں مگر بھنڈی چکن ڈرائی اپنے آپ میں ایک منفرد اور لاجواب پکوان ہے جس میں دہی اور ٹماٹر کا کٹھا رس بھرا مزہ اسے بے مثال بناتا ہے۔ اس مزیدار پکوان کو ظہرانے یا عشائیے میں نان کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ مزے اڑائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 min
  • 3 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • شاہی زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • دہی، پھینٹی ہوئی آدھا کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • بھنڈی آدھا کلو گرام

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوادھنیا، گرم مسالا، شاہی زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 8 منٹ تک پکنے دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پھر اس میں بھنڈی ڈال کر بھونیں تاکہ بھنڈی اچھے سے پک جائے۔
  • اب اس پکی ہوئی بھنڈی کو مرغی کے گوشت سے بنے آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • مزیدار بھنڈی چکن ڈرائی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے اور خیالات سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)