مرغی کی بغیر ہڈی کی بوٹیوں سے بنا ایک اشتہا انگیز اور مزے دار کلاسیکی پکوان جس میں شامل تکے کا ذائقہ اسے مسحور کن اور لذت انگیز بناتا ہے۔ برصغیر میں چکن تکہ کو انتہائی رغبت سے کھایا جاتا ہے اور جب اسے ہانڈی کے مرکب میں پکایا جاتا ہے تو اس کی لذت اور کشش میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ چکن تکہ ہانڈی کو پکانا انتہائی آسان ہے آپ اسے گھر پر بہت آسانی سے اور کم وقت میں بنا سکتے ہیں، اسے گرم تندوری نان اور چٹنی کے ساتھ دوپہر یا رات کے کھانے میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
آپکو کیسا لگا؟