بٹاٹا نوشاک

(11757 وِیوز)

گجراتی زبان میں بٹاٹا آلو کو کہتے ہیں اور شاک کا مطلب ہے مسالے دار۔ آلوئوں سے بنا یہ کرارا پکوان اہم گجراتی کھانوں میں شامل ہے اور اپنے منفرد ذائقے کی بنا پر پورے برصغیر میں مقبول ہے۔ اسے گرم نان کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ۔ اس کا تیکھا اور کرارا مسالے دار مزہ آپ کو مدتوں تک یاد رہے گا۔ دوپہر کے یا رات کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئے دو سے تین عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • برائون شوگر آدھا چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کالا زیرہ اور سرسوں کے بیج ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈال کر 5 منٹ تک چمچ چلائیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہو جائیں۔
  • اب اس میں لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں نمک، ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پائوڈر اور پسا ہوا زیرہ ڈال کر 5 منٹ تک چمچ چلائیں تاکہ سب چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں لیموں کا رس اور پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح تمام اجزا کو مکس کریں۔
  • اب اس میں برائون شوگر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا چھڑک لیں۔
  • مزے دار بٹاٹا نوشاک تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)