بلتی مچھلی

(13652 وِیوز)

ناریل کے دودھ اور تیکھے مسالوں میں پکی مچھلی کا ایک منفرد اور لاجواب پکوان جس کا گاڑھا مسالے دار مزہ آپ کو مدتوں تک یاد رہے گا۔ اسے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا گرم چپاتی کے ساتھ۔ ظہرانے اور عشائیے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • مچھلی کے ٹکڑے پانچ سو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • تھائی لال مرچ کٹی ہوئی دو عدد
    • کوکونٹ ملک دو کپ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈالیں اور مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مکس کریں۔
  • اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی سفید مرچ اور تھائی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب ایک لیموں کاٹ کر اس پر نچوڑ دیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب تازہ کٹے ہوئے ہرے دھنئے سے اسے سجالیں۔
  • مزیدار بلتی مچھلی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیتمی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟