بیکڈ چکن

(13942 وِیوز)

پکانے میں انتہائی آسان اور کھانے میں لاجواب بیکڈ چکن اور چاول ظہرانے اور عشائیے میں پیش کرنے کے لئے بہترین انتخاب۔ مہکتے ہوئے مزے دار مسالوں میں پکی مرغی اور چالوں کا بے مثال امتزاج جو آپ کے دستر خوان کی رونق کو بڑھائے اور آپ کھانے کے بعد انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • مرغی کی رانیں چار عدد
    • سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ
    • لیموں کا رس ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • تیل ایک کھانے کا چمچ
    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
    • دار چینی ایک عدد
    • بڑی الائچی ایک عدد
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مرغی کی رانیں، پسی ہوئی سفید مرچ، کالی مرچ، دھنیا پائوڈر، نمک، سرکہ، لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
  • اب اس مرکب کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ مرغی کے گوشت پر اچھی طرح اس کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب ایک بڑی طشتری کو فوائل پیپر میں اچھی طرح لپیٹ لیں ایک برش کے ذریعے اس پر چاروں طرف اور اندر اچھی طرح تیل لگائیں۔
  • اب مرغی کے گوشت کو اس ٹرے میں رکھیں اور اس پر بھی اچھی طرح تیل لگالیں۔
  • اب اس ٹرے کو فوائل پیپر سے اچھی طرح ڈھک لیں اور 20 سے 30 منٹ تک بیک کرلیں۔
  • چاولوں کے لئے سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر بھونیں اور برائون کرلیں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، الائچی، دارچینی، بڑی الائچی، پسا ہوا زیرہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور پکنے دیں ساتھ میں ہری مرچیں اور پہلے سے بھگو کے رکھے ہوئے چاول ڈالیں، چمچ چلائیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • اب بیک کئے ہوئے چکن کو اوون سے نکال لیں اور تیار چاولوں کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔
  • مزیدار بیکڈ چکن چاولوں کے ساتھ تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)