توا چکن

(18790 وِیوز)

مرغی کے بغیر ہڈی کے ملائم گوشت اور مسالوں کے تیکھے مزے سے بنا ایک منفرد اور بے مثال پکوان جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آجائے۔ اسے روایتی توے پر پکانے کی وجہ سے توا چکن کا نام دیا جاتا ہے تاہم اسے کڑاھی یا فرائنگ پَین میں بھی پکایا جا سکتا ہے۔ ٹماٹر، پیاز، مرچوں اور مسالوں کے ساتھ دھیمی آنچ پر پکے توا چکن کا مزہ آپ مدتوں نہیں بھول سکتے۔ اسے نان یا پراٹھوں کے ساتھ کھائیں تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • الائچی دو عدد
    • دار چینی ایک عدد
    • لونگ پانچ سے چھ عدد
    • پیاز، کٹی ہوئی دو عدد
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا دو چائے کے چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • چاٹ مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں تین عدد
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • لیموں سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اس میں الائچی دارچینی اور پیا زڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، دھنیا پائوڈر اور نمک ڈالین اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں، مکس کریں اور لہسن ادرک کا پیسٹ ملائیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ ٹماٹر گل جائیں۔
  • اب اس میں چاٹ مسالا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا چھڑکیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • مزیدار توا چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟