بادامی قورمہ

(5380 وِیوز)

برصغیر ہندو پاک کے قدیم اور مقبول ترین پکوانوں میں شامل قورمہ انتہائی شاندار اور بہترین ڈش ہے، سولہویں صدی کے مغل بادشاہوں کے شاہی مطبخ سے نکلنے والی یہ خوش رنگ, خوش ذائقہ اور ثروت انگیز ڈش اپنی منفرد ترکیب اور اشتہا انگیزی کے باعث روزِ اول سے ہی مقبول رہی ہے۔ بادامی قورمہ مغلوں کے شاہی قورمے کی ہی ایک اور ترقی یافتہ شکل ہے جسے باداموں کی آمیزش مزید خوش ذائقہ اور اشتہا انگیز بناتی ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • پیاز کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • دہی ایک کپ
    • بھنی ہوئی پیاز ایک کپ
    • بادام کی گریاں پسی ہوئی 100 گرام
    • گھی ایک کپ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • کھڑا مسالا ایک چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دیگی لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • کیوڑا ایک چائے کا چمچ
    • تلی ہوئی پیاز ایک کپ
    • بادام کی گریاں چھلی ہوئی ایک کپ
    • ادرک کی ہوائیاںحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • میرنیٹ کرنے کے لئے چکن کی بوٹیوں کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں، اس کے ساتھ نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک سائیڈ پر رکھ دیں تاکہ تمام آمیزہ چکن میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون کر برائون کرلیں۔
  • اب ایک بلینڈر میں دہی ڈالیں اس کے ساتھ تلی ہوئی پیاز میں سے آدھی پیاز شامل کریں ساتھ میں پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اور بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں گھی کو اچھی طرھ گرم کریں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ساتھ میں کھڑا مسالا ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر مزید بھونیں۔
  • اب اس میں پیاز اور دہی کا پہلے سے بنا ہوا پیسٹ شامل کریں اور 3 سے 4 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں نمک، لال دیگی مرچ، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ اور کیوڑا ڈال کر مزید دو منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر5 سے10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی پیاز اور بادام کی چھلی ہوئی گریاں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • جب سالن اچھی طرح پک جائے اور اُبلنے لگے تو اس پر ادرک کی ہوائیاں چھڑکیں اور آنچ کم کر کے مزید 5 سے 7 منٹ تک پکنے دیں تاکہ سالن گھی چھوڑ دے۔
  • خوش رنگ، خوش ذائقہ اور مزے سے بھرا مہکتا ہوا بادامی قورمہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟