حالیہ موسم کی بھڑک اٹھنے والی گرمی ٹھنڈے ٹھار مشروبات کے استعمال کا ایک بہترین بہانہ ہے بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہی ہے۔ اس جھلسا دینے والے موسم میں پینے کے لیے چاہے ٹھنڈے اور روایتی مشروبات ہوں، آئس کریم شیک ہو، لیمونیڈ ہو یا فریپچینو۔ انتخاب کرنے کے لیے یہاں ایک وسیع رینج موجود ہے۔ لیکن آج کا یہ بلاگ خاص طور پر فریپچینو اور اس کے مختلف ذائقوں سے متعلق ہے۔ یہ ایک آئسڈ مشروب ہے جس میں کافی، دودھ، پھنٹی ہوئی کریم اور آپ کی پسند کے ذائقوں کا ایک مکمل ترین مرکب ہے۔ اصل میں فریپچینو میساچوسٹس سے ہے اور اسے پہلی بار سن 1995 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جب کافی، کریم، دودھ اور آپ کا پسندیدہ ذائقہ ایک میٹھے مرکب کے لیے ایک جگہ جمع ہوجاتا ہے تو اس کے حیرت انگیز ذائقے اور مخملیں اسٹرکچر کے ذریعے آپ کے اندر تازگی اور طمانیت کی ایک نئی لہر دوڑ جاتی ہے اور آپ خود کو ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کافی پسند ہے تو ہمیں یقین ہے کہ پھر آپ یقینی طور پر ایک اچھا فریپچینو پسند کریں گے۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اصل میں فریپچینو ہے کیا۔؟
ٹھیک ہے، آپ کا سوال درست ہے۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایک فریپچینو اس وقت اپنی آخری اور بہترین شکل میں آتا ہے جب کافی، دودھ، دانے دار چینی، کسی اضافی ذائقے اور یقیناً برف کو ایک ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فریپچینو کے تین ذائقے ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس میں جو اول ہے وہ ہمارے پاس کیریمل فریپچینو ہے، پھر ونیلا فریپچینو اور موچہ فریپچینو ہے۔
ان انوکھے مشروبات کا نام ہی آپ کے اندر سرخوشی کی ایک لہر پیدا کردیتا ہے اور جب آپ اسے پیتے ہیں تو اس کا ذائقہ حقیقت میں خوشگوار ہوتا ہے۔
ایک فریپچینو کو کیسے بنایا جائے؟
ہر کسی کے کچن میں کم از کم کافی، چینی، دودھ اور آئس کیوبز تو ہوتی ہی ہیں۔ کچھ ایسی چیزیں جو ہر ایک کے پاس نہیں ہوسکتی ہیں وہ فریپچینو میں ڈالے جانے والے ذائقے ہیں لیکن اس کے لیے کسی پریشانی کی ضرورت نہیں آپ انہیں ہمیشہ اپنے قریبی اسٹور سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی پسندیدہ ڈرنک کے لیے باہر نہیں جاسکتے ہیں تو آپ اسے اپنے گھر پر بنا سکتے ہیں اور اس کے لیے ہم آپ کی رہنمائی کریں گے کہ یہ کام کیسے کیا جائے۔
1۔ ونیلا فریپچینو:
ونیلا فریپچینو کو سب سے بہترین ذائقے والے فریپچینو کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ بنانے میں بہت آسان ہے اور اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہے۔ جو لوگ کافی کو پسند نہیں کرتے وہ یقیناً ونیلا فریپچینو کو پسند کریں گے۔ یہ ایک کریم پر مبنی مشروب ہے جس کا ذائقہ لاجواب ہے۔ یہ فریپچینو آئس کیوبز، بھاری کریم، چینی اور ونیلا کے عرق کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ اور اسے شیک کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں آپ کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ شیک اور فراپے میں فرق ہے کیونکہ وینیلا شیک میں آئس کریم موجود ہے لیکن ونیلا فراپچینو مکمل طور پر کریم پر مبنی ڈرنک ہے۔
2. کیریمل فریپچینو:
ایک کیریمل فریپچینو ذائقوں کا ایک بہترین مرکب ہے۔ یہ ایک شاندار میٹھا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے موجود ہے۔ اگر آپ ایک ایسے فرد ہیں جو میٹھے سے بے پناہ محبت کرتا ہے تو یہ مشروب آپ کی خواہش پوری کرے گا۔
کیریمل فریپچینو آئس کیوبز، کافی، دودھ، کیریمل ساس اور چینی کا ایک مزیدار مرکب ہے۔ یہ اپنے حتمی ذائقے میں نہ صرف میٹھا اور مزیدار ہے بلکہ اس میں کافی کا تھوڑا سا تلخ ذائقہ بھی شامل ہے۔ اور جب کافی کا تلخ ذائقہ اور کیریمل ساس کی مٹھاس ایک ساتھ یکجا ہوجاتی ہے تو وہ مل کر ذائقوں کا حیرت انگیز امتزاج بناتے ہیں۔ اگر آپ کو کافی اور کیریمل دونوں پسند ہیں تو یہ مشروب آپ کے لیے فتح یابی کی سرخوشی کی طرح ہے۔
3۔ موچہ فریپچینو:
یہاں سے وہاں تک موجود تمام چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک موچہ ذائقہ والا فریپچینو بہترین انتخاب ہے۔ اس میں کافی کی تلخی اور چاکلیٹ سیرپ کی مٹھاس شامل ہے جو اسے ایک بے مثال ذائقے سے بھرپور بناتی ہے۔ یہ لذیذ ڈرنک اس وقت تیار ہوتا ہے جب آئس کیوبز، کولڈ کافی، چاکلیٹ سیرپ اور چینی کو اسموتھ پیسٹ میں ملا دیا جاتا ہے۔ جب یہ بنتا ہے تو اسے پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ ٹاپ کیا جاتا ہے اور اسے چاکلیٹ پاؤڈر سے بھی سجایا جاسکتا ہے۔ یہ محض ایک آپشن ہے، آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق اسے بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کو چاکلیٹ پسند ہے تو آپ یقیناً اس مشروب کو خوشگوار اور لذیذ پائیں گے۔
4۔ اسٹرابیری اینڈ کریم فریپچینو:
اسٹرابیری اور کریم فریپچینو ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اسٹرابیری سے محبت کرتے ہیں اور جب بھی اسٹرابیری کا موسم آتا ہے تو پرجوش ہوجاتے ہیں۔ اسٹرابیری اور کریم فریپچینو ایک اور دلچسپ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اسٹرابیری کھانے کے مزے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ آئس کیوبز، ونیلا آئس کریم، اسٹرابیری، دودھ اور پھینٹی ہوئی کریم کو بلینڈر میں ملا کر بنانے سے اپنی مکمل ترین شکل میں آتا ہے۔ اس میں چینی شامل نہیں کی جاتی کیونکہ وینیلا آئس کریم خود ہی میٹھی ہوتی ہے جو چینی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔
5۔ گرین ٹی فریپچینو:
سبز چائے یعنی گرین ٹی کا فریپچینو ایک بالکل مختلف ذائقے کا فریپچینو ہے۔ اگرچہ یہ آپ کا باقاعدہ فریپچینو نہیں ہے لیکن اس میں حیرت انگیز طور پر مختلف ذائقہ ہے۔ اس فریپچینو میں جو سبز چائے شامل کی جاتی ہے اسے ماچا چائے کہتے ہیں۔ ماچا گرین چائے سبز چائے کی پتیوں سے تیار کردہ پاؤڈر ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کا عنصر بھی زیادہ ہے جو آپ کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ سبز چائے کے فریپچینو کو گرین ٹی پاؤڈر، آئس کیوبز، دودھ، کریم اور ونیلا کے عرق کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ جب یہ بن جاتا ہے تو اس کا مزید خوشگوار تاثر پیدا کرنے کے لیے پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ ٹاپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ ایک اچھے فریپچینو سے مراد ہے کہ ایک ایسا شاندار مشروب جو اس موسم گرما میں آپ کا مزاج بہتر کرے اور آپ کو تازگی کا احساس دلائے۔
ظاہر ہے گرمی کے اس جھلسادینے والے موسم میں ٹھنڈے اور مزیدار مشروبات پینے کا ایک بہترین بہانہ ہاتھ آجاتا ہے کیونکہ آپ کو جلد سے جلد خود کو ٹھنڈا کرکے اپنے مزاج میں ایک تازگی کی لہر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ منہ کے ذائقے کو خوشگوار کرنے اور اپنی روح کو تازگی بخشنے کے لیے ٹھنڈا ٹھار، مزیدار مشروب فریپچینو ایک بہترین انتخاب ہے۔
اپنی رائے دیں