کھانا کھانے کے آٓداب کا مکمل رہنما

کھانا کھانے کے آٓداب کا مکمل رہنما

کھانا کھانے کے آٓداب کا مکمل رہنما

کھانے کی میز پر اہم گفتگو اور زندگی سے جُڑے کئی اہم فیصلے ہوتے ہیں۔ یہ فقط ایک وقت کا کھانا ہے ایک عشائیہ یا ایک ظہرانہ جو گھر میں یا سماج میں آپ کے مقام کا تعین کرتا ہے مگر اس وقت جب آپ کھانا کھانے کے مکمل آداب کو بروئے کار لاتے ہیں۔ یہ آپ کی ترقی اور کامیابی کا ایک موقع ہوتا ہے جسے آپ کسی صورت برباد نہیں کرنا چاہیں گے۔ اگر آپ نے ماضی میں کسی وقت نادانستگی میں اس طرح کا کوئی موقع گنوا دیا ہے تو آپ کو اس غلطی کو دہرانے سے بچنا چاہئے۔     
یہ تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے کچھ آداب ہوتے ہیں اس لئے اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ کھانے کی میز پر کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔ اسی حوالے سے ہم نے آپ کے لئے ایک فہرست تیار کی ہے جس میں ان اہم نکات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 
آپ کسی تقریب کی میزبانی کر رہے ہوں یا کسی جگہ کھانے پر بطور مہمان مدعو کئے گئے ہوں کھانے کی میز پر کسی بھی قسم کی شرمندگی سے بچنے کے لئے آپ کو ان باتوں کا خیال رکھنا ہوگا کہ اس اہم ترین جگہ پر کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔
آئیے اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔   
1.    کیا نہیں کرنا چاہئے

اپنے کھانے کی پلیٹ کو دیکھ کر کبھی کندھے مت اچکائیں اور نہ کھانے پر جھپٹیں کیونکہ اس سے یہ لگے گا کہ آپ کھانے کے لئے مرے جا رہے ہیں۔ اسی طرح کھانے کو دیکھ کر اپنی کرسی پر پیچھے کی طرف بھی مت جھکیں جس سے یہ تاثر ملے کہ آپ کو کھانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے جب بھی کھانے کی میز پر بیٹھیں تو اپنی نشست بالکل سیدھی رکھیں، اپنی بھوک اور خود کو قابو میں رکھیں۔
                              

2.     کھانے کی میز پر کبھی اپنا پرس مت رکھیں کیونکہ اس سے جگہ گِھر جائے گی اور میز کا نظم و نسق بگڑا ہوا لگے  گا۔ لہذا بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنے پرس کو اپنے زانو پر رکھ لیں یا اپننی نشست پر اپنے پہلو میں رکھیں قبل اس کے کہ میزبان کو آپ سے کہنا پڑے کہ اپنی چیزوں کو سنبھال کے رکھیں۔ 

3.    کھانا کھاتے ہوئے کبھی پورا منہ کھول کر نوالے مت لیں اور نہ ہی کھانا کھاتے ہوئے مچ مچ کی آوازیں نکالیں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف آپ بیہودہ نظر آئیں گے بلکہ میز پر بیٹھے ہوئے دیگر افراد بھی آپ کی اس حرکت سے بے سکونی محسوس کریں گے۔  

4.    ہمیشہ نرم خو رہیں اور اپنے میزبان کا شکریہ ادا کریں کیونکہ اپنے میزبان سے آپ کا رویہ آپ کے بارے میں بغیر کہے ہی بہت کچھ بتا دیتا ہے۔ 


   

 5.    کھانے کی میز پر کبھی سگریٹ مت جلائیں کیونکہ یہ ان لوگوں کے لئے انتہائی ناگوار ہوگا جو سگریٹ نہیں پیتے جبکہ اس سے ماحول بھی خراب ہوگا اور کھانے کی پلیٹ پر بھی برے اثرات پڑیں گے

6.    ایک وقت میں ایک ہی کام کریں۔ اگر میز پر بیٹھے دیگر افراد میں سے کسی نے آپ سے کوئی چیز آگے بڑھانے کو کہا ہے تو پہلے اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے چمچ، کانٹے یا چھری کو اپنی پلیٹ میں رکھیں اور وہ چیز اٹھا کر شائستگی سے آگے بڑھائیں۔
          
7.    کھانا کھانے سے قبل ہاتھ پونچھنے کے کپڑے کو اپنے زانو پر پھیلالیں اور اس کے بعد کھانا شروع کریں۔ 
     

 8.    اگر آپ کھانے کے ماحول کو متاثر نہیں کرنا چاہتے تو کبھی خوشبودار موم بتیوں کو میز کے درمیان میں مت رکھیں۔ 


9.    گرم سوپ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کبھی بھی اس میں پھونکیں مت ماریں بلکہ آہستگی سے پیالے میں چمچ چلاتے رہیں اور اس کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں۔


      


10.    کھانا کھانے کے دوران یا کھانا ختم کرکے کبھی اس کی تعریف کرنا مت بھولیں

11.    جب آپ سے نمک مانگا جائے تو نمک اور کالی مرچ دونوں کو ایک ساتھ آگے بڑھائیں

    
12.    کھانا چباتے ہوئے باتیں مت کریں بلکہ پہلے منہ میں موجود نوالہ ختم کرلیں پھر بات کریں کیونکہ نوالہ چباتے ہوئے بولنے سے آپ کا لعاب سامنے بیٹھے شخص پر بھی گرسکتا ہے اس لئے اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔


             
13.    اگر آپ کسی ریسٹورانٹ میں کھانا کھا رہے ہیں تو ویٹرز کو بخشش ضرور دیں خاص طور پر اس وقت جب آپ کو کھانے کے ساتھ مشروب یا میٹھا ستائشی طور پر پیش کیا گیا ہو۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کے مہذب ہونے کا پتہ چلے گا بلکہ لوگ آپ کو کنجوس یا بخیل بھی نہیں سمجھیں گے۔

14.    ہمیشہ چھوٹے چھوٹے نوالے لیں اور کھانا ہمیشہ اچھی طرح چبا کر کھائیں

                   
15.    کھانے کی میز پر تمام ضروری لوازمات اور برتنوں کی موجودگی ضروری بنائیں خاص طور پر پانی یا سوڈا پینے کے لئے اضافی گلاس ضرور رکھیں۔ 


             


16.    جب آپ کھانے کی میز پر ہوں تو اپنے موبائل فون کو استعمال مت کریں 
17.    کھانا باقاعدگی سے کھائیں، کھانے کی میز پر موجود چیزوں کو بکھیرنے سے پرہیز کریں اور برتنوں کا مناسب استعمال کریں

              


کھانا کھانے کے ان تمام آداب و اطوار کو ہمیشہ مدِ نظر رکھیں، اپنے میزبان کی رہنمائی حاصل کریں اور وہ جیسا کہیں ویسا ہی کریں، آپ کی شائستگی اور نفاست سے آپ کے میزبان ہمیشہ متاثر ہوں گے اور آپ کے ساتھ کھانا کھانے والے افراد بھی آپ کی ان مہذب عادات و اطوار کو پسند کریں گے۔ ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • Sehrish
    (5 years ago)
    in addition to this; When leaving the table temporarily, put your napkin on your chair.
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں