کھانے کو سجانے اور سنوارنے کا ہدایت نامہ

کھانے کو سجانے اور سنوارنے کا ہدایت نامہ

کھانے کو سجانے اور سنوارنے کا ہدایت نامہ

آج کل دنیا بھر میں روز مرہ کے کھانے کو خوبصورتی سے سجا کر پیش کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے سبھی یہ چاہتے ہیں کہ ان کا بنایا ہوا کھانا اچھی طرح سجا سنوار کر پیش کیا جائے تاکہ اسے دیکھ کر ہی بھوک چمک اٹھے اور کھانے والے عش عش کر اٹھیں۔ اپنی مصروف زندگی میں سے کھانا پکانے کے لیے وقت نکالنا بھی ایک مشکل امر ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو دفاتر میں کام بھی کرتے ہیں اور گھریلو ذمے داریاں بھی نبھاتے ہیں۔ ایسے میں کھانا پکانا اور پھر اسے اچھی طرح سجا سنوار کر پیش کرنا واقعی مشکل ہو جاتا ہے مگر چونکہ ہم سب کو زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو اس کام کے لیے آپ کو وقت تو نکالنا پڑے گا۔ایک صحت مند اور توانا زندگی گزارنے کے لیے لذت اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانا انتہائی ضروری ہے اور یہی کھانا اگر اچھی طرح تزئین و آرائش کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کیا جائے تو کیا پھر کیا ہی کہنے ہیں۔ 
اگر آپ کو اس کام میں دلچسپی ہے تو کھانے کو پکانے کے بعد سجانا کچھ اتنا مشکل نہیں ہے جب اس کی باریکیوں کو سمجھ لیں گی تو اگلی بار یہ آپ کے لیے بہت آسان ہوجائے گا اور اس عمل سے آپ چیزوں کو ضائع ہونے سے بھی بچا سکیں گی۔ 


کھانے کو سجا سنوار کر پیش کرنا یقیناً ایک مہارت کا کام ہے جب آپ کا اس کام میں دل لگنے لگے تو آپ کو مہارت حاصل کرنے میں کچھ وقت نہیں لگے گا۔ 
 
کھانے کی سجاوٹ کا معاملہ آپ اپنے لنچ کے ساتھ کر سکتی ہیں اگر ایک ساتھ اگلے دو چار دن کے لنچ کے لیے تیار کئے گئے کھانے کو بنا سنوار کر رکھ لیں تو اس سے آپ کا بہت سارا وقت بچ جائے گا جسے آپ اپنے کسی اور شوق کی تکمیل میں یا آرام کرنے میں گزار سکتی ہیں۔ 

 
اگرچہ کھانے کی آرائش و زیبائش کو بہت آسان کام سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت میں یہ کچھ ایسا آسان نہیں ہے جیسا کہ ہم نے پہلے بھی آپ کو بتایا کہ کسی بھی کام میں مہارت حاصل کرنے میں آپ کو تھوڑا بہت وقت تو لگتا ہی ہے چاہے وہ کام کھانے کی سجاوٹ کا ہی کیوں نہ ہو۔ اکثر گھرانوں میں یہ ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کا بچا ہوا کھانا کھانے کو کوئی تیار نہیں ہوتا ایسے میں اگر آپ اسی کھانے کو اچھی طرح سجا سنوار کر پیش کریں تو گھر والے شوق سے اسے کھانا چاہیں گے۔ اس سے کھانے میں رنگا رنگی بھی آجائے گی اور اس کی لذت میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ آپ کے اہلخانہ بھی آپ کے سگھڑ پن کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ملازمت کرتی ہیں اور آپ کو دوپہر کا کھانا بنانے کا وقت نہیں ملتا تو آپ ہفتے بھر کا کھانا ایک ہی بار بنا کر ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں اور جب چاہیں اسے نکال کر گرم کریں اور خوبصورت سی آرائش کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کردیں۔
کھانے کو سجانا ایسا ہی جیسا آپ کے لیے ایک کپ چائے بنانا۔ 


   
اگرچہ تمام اقسام کے کھانے محفوظ کر کے نہیں کھائے جاسکتے کیونکہ بعض کھانے تازہ ہی اچھے لگتے ہیں اور بعض کھانے زیادہ دیر تک رکھنے سے اپنی لذت اور غذایئت کھودیتے ہیں اس لیے ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ جن کھانوں میں وٹامن اور پروٹین وغیرہ پایا جاتا ہے انہیں ہی سجاوٹ کے لیے منتخب کریں۔ 
پکا ہوا پاستہ، پکا ہوا گوشت، اُبلا ہوا گوشت، صحت مند سبزیاں اور پھل جیسے سیب یا کینو وغیرہ آسانی سے اسٹور کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گری دار میوے، بیج، پنیر، روسٹ کی ہوئی سبزیاں، ساسز اور مختلف اقسام کے کھانے جیسے حمس وغیرہ کو آپ با آسانی اگلے دنوں تک کے لیے محفوظ کر سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر گرم کرنے کے بعد اچھی سی سجاوٹ کر کے اپنے پیاروں کو پیش کرسکتی ہیں۔    
 نرم پھلوں اور تلی ہوئی اشیا کو زیادہ دیر تک رکھنے اور سجاوٹ کے لیے استعمال کرنے سے گریز کرنا بہتر ہوگا کیونکہ ایسی چیزیں زیادہ عرصہ تک قابلِ استعمال نہیں رہتیں اور بہت جلد اپنیی تاثیر کھو دیتی ہیں۔  


 
یہ کچھ ایسی باریک باتیں ہیں جنہیں ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ کھانے کا معاملہ بڑا سنجیدہ اور توجہ طلب ہوتا ہے آپ کی ذرا سی بد احتیاطی سارے کھانے کا مزہ خراب کردیتی ہے اور گھر والوں کا موڈ الگ خراب ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہفتے کے آغاز پر ہی اپنے کھانے کو تیار کرلیں۔ شروع میں کم مقدار سے آغاز کریں کیونکہ زیاد مقدار میں کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنا بھی مناسب نہیں اس

لیے کم مقدار سے آغاز کریں تاکہ اسے کم وقت میں استعمال کیا جاسکے اور اس میں آپ کا وقت بھی کم صرف ہوگا۔ جب آپ کو اس میں مہارت حاصل ہو جائے تو پھر آپ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق جیسے چاہیں کھانوں کو سجاتی سنوارتی اور محفوظ کرتی رہیں اُس وقت سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہوگا اور آپ آسانی سے یہ سارے کام کرسکیں گی۔ 


ہمیں امید ہے کہ ایک بھر پور صحت مند اور توانا زندگی گزارنے کے خواہش مند خواتین و حضرات ہماری اس گائیڈ لائن سے بھرپور لطف اٹھائیں گے اور اپنے روز مرہ کھانے کو مزید خوبصورتی سے سجا سنوار کر پیش کریں گے اس سے آپ کے گھر والوں اور عزیز و اقارب کے سامنے آپ کی سلیقہ مندی بھی ثابت ہوگی اور آپ کے کچن میں بچی ہوئی چیزیں بھی ضائع نہیں ہوں گی۔ 
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں