گھر کا سودا سُلف خریدنے کے بارے میں کچھ اہم مشورے.

گھر کا سودا سُلف خریدنے کے بارے میں کچھ اہم مشورے.

گھر کا سودا سُلف خریدنے کے بارے میں کچھ اہم مشورے.

گروسری یا گھر کے سودا سُلف کی فہرست ہر شخص کے لیے بہت ذاتی ہوتی ہے۔ دو افراد کی  گروسری کی فہرستیں کبھی بھی ایک جیسی نہیں ہوسکتیں۔ کیونکہ گھریلو ضرورت کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کی ہر فہرست گھر کی ضرورت اور گھر میں رہنے والے افراد کی خواہش کے مطابق بنتی ہے۔ ہر لسٹ چاہے دوسری سے کتنی ہی مختلف کیوں نہ ہو، کچھ ضروری چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہر گروسری کی فہرست میں ضرور ہونی چاہئیں۔۔ یہاں ہم آپ کو آپ کی ضرورت کے حساب سے مکمل فہرست فراہم کریں گے جس سے آپ کی شاپنگ آسان اور دلچسپ ہوجائیگی۔۔


 
 پھل اور سبزیاں: 
کسی بھی گروسری لسٹ میں پھلوں اور سبزیوں کا ہونا بہت ہی اہم ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کسی سپر اسٹور یا بازار میں گھومتے پھرتے جنک فوڈ تو اٹھا لیں مگر آپ کی ٹوکری میں پھل اور سبزیاں بھی ہونی چاہیئں۔ پھلوں اور سبزیوں کا ہونا آپ کے گھر والوں کی صحت کے لیے اشد ضروری ہے تاکہ آپ خود کو اور اپنے پیاروں کو توانائی سے بھرپور، صحت مند اور غذائیت سے بھری غذا فراہم کر سکیں۔ پھلوں اور سبزیوں میں شامل غذائی اجزاء آپ کو تروتازہ کرتے ہیں، بچوں کی نشوونما بڑھاتے ہیں اور کھانے کو ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ اس لیے روز مرہ خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا شامل ہونا بہت ضروری ہے۔


 
  گوشت اور مچھلی: 
یہ گوشت سے محبت کرنے والوں یا سمندری ذائقوں کے شوقین افراد کے لیے ہے۔ ہر شخص کی فہرست میں کسی بھی قسم کا گوشت ضرور ہونا چاہئے کیونکہ یہ انسانی جسم کو پروٹین کی فراہمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے مگر ہم آپ کو ایک ہی وقت میں بہت سارا تازہ گوشت خرینے کا مشورہ نہیں دیں گے کیونکہ گوشت کو اگر زیادہ دن تک رکھا جائے تو اس میں کئی قسم کے بیکٹیریاز پیدا ہوجاتے ہیں اس لیے اتنا ہی گوشت خریدیں جسے آپ تین دن کے اندر اندر استعمال کرلیں۔

 
بیکنگ آئٹم: 
آپ کی گھریلو سامان کی لسٹ میں بیکنگ کا بنیادی سامان ضرور ہونا چاہیے۔ جیسے انڈے، آٹا، چینی، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر۔ بادی النظر میں یہ شاید بہت ضروری چیزیں نہ لگیں مگر آپ کے کچن کے لیے یہ انتہائی اہم ہیں۔۔ یہ تمام چیزیں میٹھے پکوان بنانے میں نہایت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے نیند اچھی آتی ہے اور میٹھے پکوان کھانے سے آپ کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ 


 
کین فوڈ انتہائی اہم: 
جب آپ گروسری کی خریداری کریں تواس بات کا دھیان رکھیں کہ ڈبے میں بند لوازمات جیسے اچار، زیتون، ٹونا فش، جیلی اور پیزا ساس وغیرہ کو بھی اپنی لسٹ کا حصہ بناتے ہوئے اپنی ٹوکری میں ڈالیں۔ یہ چیزیں نہ صرف آپ کی زندگی کو آسان بنادیں گی بلکہ آپ انہیں طویل عرصے تک اپنے فریج میں محفوظ بھی کر سکتی ہیں۔ ڈبوں میں رکھا یہ سامان آپ کے ایوننگ اسنیکس کے طور پر بہت کام آئے گا یا پھر آپ جو کھانا پکائیں اس میں بھی انہیں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ڈبے میں بند ان لوازمات کو آپ با آسانی اپنے کچن میں سنبھال کر رکھ سکتی ہیں۔ 


مرچ، مسالے اور گرم مسالا جات ضروری:
ایک اور ضروری چیز جو آپ کی فہرست میں ہونی چاہیے وہ مسالا جات ہیں۔ 
ان سے آپ کے کھانوں میں ذائقہ بڑھتا ہے۔ آپ انہیں کچن کیبینٹس میں لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والے ضروری مسالوں میں نمک، مرچ، زیرہ، کالی مرچ، گول لال مرچ، ثابت دھنیا پیپریکا اور دیگر اقسام کی جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔

اگلی بار جب آپ گروسری کی خریداری کے لئے جائیں تو یہ تمام ضروری اشیا اپنی ٹوکری میں رکھنا نہ بھولیں۔ ہمیں یقین ہے یہ چیزیں آپ کے بہت کام آئیں گی اور آپ کا کچن ضروری سامان سے ہر وقت بھرا رہے گا۔
 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں