یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ بریانی کے لیے اپنی دیوانگی نہیں چھوڑسکتے

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ بریانی کے لیے اپنی دیوانگی نہیں چھوڑسکتے

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ بریانی کے لیے اپنی دیوانگی نہیں چھوڑسکتے

بریانی کے بغیر کون سی ڈنر پارٹی مکمل ہوتی ہے؟بریانی کے معاملے میں پورے جنوبی ایشیاء کے لوگ بڑے جنونی ہیں، اوراس میں بچے بڑے تقریبا ہر عمر کے لوگ  شامل ہیں۔ جب بھی ہم اپنے پسندیدہ کھانے کے بارے میں بات کرتے ہیں توبریانی کا نمبر پہلے پانچ میں ضرور آتا ہے۔  کچھ مختلف طریقے ہیں جن سے بریانی پکائی جاسکتی ہے اور جب اس ڈش کو بنانے کی بات آتی ہے تو بہت سارے لوگوں کی اہنی پسند کے مطابق مختلف ترجیحات ہوتی ہیں۔ پھر بھی ، ایک چیز جس کے بارے میں ہمیں یقین ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی اچھا کھانا کھانے کی بات آتی ہے تو ہم سب لوگوں کی پسند ایک چیز کے گرد ہی گھومتی ہے ،اور وہ ہے بریانی۔
بریانی کی تاریخ کیا ہے؟

بریانی ایشیائی اور مشرق وسطی کا پکوان ہے۔ جس کو مصالحے دار گوشت اور خوشبو دار چاول کے شاندار امتزاج کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اگرچہ بریانی کا آغاز بہت ساری جگہوں سے ہوا ۔ بریانی کئی علاقوں میں جانی جاتی ہے، مگر سب سے زیادہ مشہور فارسی زبان سے ماخوذ لفظ 'بریان' سے ہوئی جس کا مطلب 'تلا ہوا یا بھونا ہوا' ہے۔ بریانی کہاں سے آ ئی اور کیسے ہمارے دسٹرخوان کی زینے بنی؟بریانی کی ابتدا اور ایجاد کے بارے میں کئی کہانیاں اور نظریات موجود ہیں ،لیکن بریانی کئی صدیوں سے کھائی جارہی ہے، اور مختلف  تہذیب و تمدن سے گزرنے والے مسلمانوں میں ایک مشہور ڈش ہے۔ مغل دور کے آس پاس  یہ ایک مروجہ اور زبردست ڈش تھی کیونکہ اسے "فوڈ فٹ فار کنگز" کا نام  دیا گیا اور "بادشاہوں کیلئے بہترین کھانا" قرار دیا گیا تھا۔


بریانی کو بنانے کا طریقہ :
بریانی پکانےکے ایک سے زیادہ طریقے ہیں ۔۔ مگرایک چیز جو بریانی بنانے کے تمام طریقوں میں مشترکہ ہے وہ یہ کہ مسالہ دار گوشت اور خوشبودار چاول دونوں الگ الگ تیار کیے جاتے ہیں ، اس  کے بعد تہہ لگا کے اکٹھا کیےجاتے ہیں۔اہم مصالحے اور اجزاء مختلف تراکیب میں مختلف ہوسکتے ہیں،لیکن بنیادی طور پرجو چیزیں شامل کی جاتی ہیں وہ نمک ، پیاز ، زیرہ ، لونگ ، پودینےکے پتے ، ادرک اور لہسن ، گھی، الائچی ، اور تیز پات ہیں۔ بریانی میں استعمال کیے جانے والے گوشت کے لیے مشہور چکن ، بھیڑ ، گائے کا گوشت اور بکرے کا گوشت ہیں۔عام طور پر ان ہی کو ڈالا جاتا ہے۔ تاہم ، سبزی خور افراد گوشت کے بجائے محض آلو کے ساتھ بریانی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔


دنیا بھر میں بریانی کا بخار:
یہ جنوبی ایشیا میں کافی مشہور ہے ، مگر بریانی کا بخار ایشیائی سرحدوں کوبھی پار کرچکا ہے ،اور اب یہ مغرب کی سرزمین جیسے امریکہ تک جا پہنچا ہے۔ بیرون ملک قائم متعدد ہندوستانی اور پاکستانی ریسٹورنٹس نے فہرست میں بریانی کا اضافہ کرکے اپنے مینو کو اپ ڈیٹ کیا ہے، کیونکہ یہ ایک اہم شےہے جسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اور اس کے بعد اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بریانی کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔


بریانی کی قسمیں:
پوری دنیا میں بریانی کی سادہ  اور آسان بہت ساری اقسام موجود ہیں، جن میں سے ایک حیدرآبادی بریانی ہے ۔ یہ بریانی کی سب سے بنیادی قسم ہے اور اسے تیار کرنا بھی آسان ہے۔ دیگر میں سندھی بریانی، میمنی بریانی اور بمبئی بریانی  شامل ہیں، جو دنیا بھر میں انتہائی مقبول  ہیں۔

 ہر خاندان  کی اپنی ترجیحی اور بہتر ترکیب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ڈش انتہائی منفرد ہے اور بہت سے لوگ اپنی پسند کی بنیاد پر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ نے اس بلاگ میں بریانی کے بارے میں پڑھ لیا ہے،تو  کیوں نا اب اس کو آزمائیں ۔  منفرد مسالحوں کا تڑکہ لگا کراپنی پسند کے مطابق یہ ڈش بنانے کی کوشش آپ کیسے کریں گے؟ منہ میں پانی لانے والی یہ ترکیب ابھی  ٹرائی کریں ۔
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں