اس حقیقت کے باوجود کہ ہم کھانے کے بے حد شوقین ہیں اور ہم جو کھا رہے ہیں اس کی لذت اور ذائقہ ہمیشہ ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کھانے پینے کی زبردست جگہوں کی آدھی اپیل ایک خوبصورت ریسٹورانٹ کا جمالیاتی ذوق ہے۔ یعنی مزیدار کھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں جو چیز کھینچ کر کسی ریسٹورانٹ میں لے جاتی ہے وہ وہاں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی ہے۔
دوسرے الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کس طرح انسٹاگرام کے قابل ہے۔
گزشتہ ایک سال کو پابندیوں میں گزارنے کے بعد ہمیں اپنی زندگیوں کو تیز کرنے اور خوبصورتیوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ایسا کس طرح ہوتا ہے؟ ٹھیک ہے بس ان رنگا رنگ اور شاندار ریستورانوں کی طرف بڑھیں اور اسنیپ کریں۔
لوکو:
جب آپ لوکو میں جاتے ہیں تو سب سے پہلی چیز جو آپ کی توجہ کو کھینچتی ہے وہ دیواروں کو ڈھکنے والے وال پیپرز ہیں جو فن کے نادر نمونوں پر مشتمل ہیں، اس میں متحرک وال پیپرز کا ذکر شامل نہیں ہے۔
ایزی:
نہ صرف یہ کہ وہ شہر میں کچھ بہترین ڈف نٹس رکھتے ہیں بلکہ اپنے آس پاس کے بہترین کیفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے بھی ایک بہترین جگہ ہے۔
لش کرش:
اس جگہ پر ہر وہ چیز موجود ہے جس کی کوئی بھی ہِپسٹر انسٹا بلاگر تمنا کرے گا۔ اس میں شوخ و چنچل رنگ، دیواروں پر تفریحی فن پارے اور سب سے اوپر چیری کی سجاوٹ اور ایک متحرک چاک بورڈ مینو ہے۔
جوسی لوسی:
نہ صرف ان کے برگز کی تصاویر پرفیکٹ ہیں بلکہ ان کی سجاوٹ بھی بہترین ہے۔ ہلکی سی زرد رنگ کی دیواروں کے ساتھ چیک کر بیٹھنے کی وجہ سے اس کی نہایت شاندار تصاویر بن جاتی ہیں، جنہیں آپ مزے سے اپنے انسٹاگرام پر ڈال سکتے ہیں۔
یوشیز:
یوشیز کی طرح کچھ نہیں ہے یعنی یہ اپنے آپ میں ایک لاجواب جگہ ہے۔ ہر طرح کے جاپانی تصوراتی کرداروں سے متاثر ہو کر یہاں کی دیواریں پیکاچو سے ہیلو کٹی تک مختلف کرداروں سے آراستہ ہیں۔ آپ کا یہاں جانے کا تجربہ شاندار ہوسکتا ہے۔
یہاں تک کہ اس کا دروازہ بھی ایک زبردست انسٹاگرام فوٹو کی ضمانت دیتا ہے، اس وقت سے جب یہ ایک وینڈنگ مشین تھا۔
ہمیں بتائیں کہ کیا آپ ان میں سے کسی بھی جگہ گئے ہیں؟ اور اگر گئے ہیں تو آپ نے ان جگہوں کو کیسا پایا؟
یا اگر کوئی انسٹاگرام کے لائق جواہر ہے جسے ہم مِس کرگئے ہیں تو اپنے کمنٹس میں ضرور ہم سے شیئر کریں۔
اپنی رائے دیں