کورونا  کے دوران دنیا بھرکے فوڈ برانڈز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات:

کورونا کے دوران دنیا بھرکے فوڈ برانڈز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات:

کورونا کے دوران دنیا بھرکے فوڈ برانڈز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات:

دنیا بھر کے ممالک کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ایک بڑے بحران سے گزر رہے ہیں،  اور تقریبا تمام ممالک کی حکومتوں نے وائرس سے نمٹنے کے لئے شہریوں کو گھر کے اندر رہنے اور خود کو دوسروں سے سے الگ تھلگ رکھنے کی تاکید کی ہے۔  کاروبار اور دفاتر بھی گھر سے کام کرنے کا سہارا لے چکے ہیں ، تفریحی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں ۔ سرحدیں بند ہیں ، بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی معطل ہیں۔ بڑے اسٹوروں کو بھی صرف دن کے ایک مخصوص وقت، چند گھنٹوں کیلئے کھولنے کی اجازت ہے۔ ان تمام مجوزہ حل اور اقدامات میں ، طبی پیشہ ور افراد ، پولیس اہلکار اور فوج اپنے اپنے ممالک کی خدمت کے لئے بغیر کسی وقفے کے دن رات کام کر رہے ہیں ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام لوگ گھر کے اندر ہی رہیں اور اس صورتحال سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔ 
بہر حال ، صرف یہی نہیں ۔ فاسٹ فوڈ چینز ، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی کمپنیاں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے اس وبائی مرض کے دوران اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔  

میکڈونلڈ:
برازیل کے میکڈونلڈ نے لوگوں کو معاشرتی فاصلے کے بارے میں پیغام دینے کے لئے اپنے فیس بک پیج پر تصویر پوسٹ کی ۔ جس میں اپنے مشہور  "لوگو" جو کہ ایم کی شکل کا ہے دونوں کو دوردور اور الگ کر کے دکھایا۔ اشتہاری ایجنسی نے وضاحت کی کہ اپنے کچھ ریسٹورنٹس بند ہونے کی وجہ سے صارفین اور کمپنی کے درمیان عارضی طور پر علیحدگی کے باوجود ، ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے کی سہولت ختم ہونے سے کسٹمر اور کمپنی کے درمیان عارضی  دوری پیدا ہوگی ہے مگر اس سے ہمیشہ کا ساتھ باقی رہے گا۔ جبکہ میکڈونلڈ کی جانب سے ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت جاری رہے گی۔
اسی طرح کے رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے ، میکڈونلڈ پاکستان کی جانب سے صحت سے جڑے عملے اور طبی پیشہ ور افراد کیلئے مفت ناشتے کی سہولت دی جارہی ہے تاکہ اس وبائی مرض کے دوران  کی جانے والی ان کی خدمات، کوششوں  کا اعتراف کیا جا سکے اور انہیں سراہا جا سکے ۔۔


سب وے: 
دوسری جانب سب وے کے سی ای او ، جان چڈسی نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹر فار ڈزیز کنٹرول(سی ڈی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اور رہنمائی پر مکمل عمل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ: 
ہم نے محفوظ تجربے کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لئے اپنے ریسٹورنٹس میں اقدامات کیے ہیں۔ ریسٹورینٹ کی سینی ٹائزنگ کا عمل،اور بار بار صفائی ستھرائی سے لے کر ریسٹورنٹ ٹیم کے ساتھ صحت کے موجودہ اصول اور کھانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو جاری رکھنا یہ تمام باتیں شامل ہیں۔ ہم نے ریسٹورینٹ کے اندر بیٹھ کے کھانے کو بھی عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔اور صرف باہر سے ہی کھانا لے جا سکتے ہیں۔ زیادہ تر سب وے ریسٹورینٹ ٹیک آوٹ اور ڈلیوری کے لیے کھلے ہیں۔۔ یہ اقدامات آپ کےاور سب وے ریسٹورنٹ کے ملازمین کی حفاظت اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے جارہے ہیں۔


    کوکا کولا: 
کوکا کولا نے بھی میکڈونلڈ کی طرح اپنے لوگو کے ذریعے سماجی دوری کو سراہا ہے ، اور معاشرتی دوری کو فروغ دینے کے اقدامات بھی کیے۔ حال ہی میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ایک ایڈ چلا گیا جس میں لوگو کے سارے الفاظ ایک دوسرے سے الگ الگ تھے۔ لوگو سے آگے نکلتے ہوئے اس نعرے نے اس کی حیثیت بدل دی۔ اس علامت (لوگو) کی تبدیلی کو کامیاب کرنے والے نعرے میں کہا گیا ہے ، "الگ رہنا ،جڑے رہنا کا بہترین طریقہ ہے۔"


کے ایف سی پاکستان: 
کے ایف سی پاکستان کے سی ای او  اور ٹیم نے بھی حال ہی میں بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے صارفین کو کووڈ 19 کے پیش نظراٹھائے جانے والے اقدامات اور حفظان صحت کے اصولوں پر اعتماد میں لیا ہے۔ بیان  یہ تھا:
"گذشتہ کئی دنوں سے،ہماری زندگیاں بالکل ہی  تبدیل ہوگئیں ہیں،اور وہ سب چیزیں بھی جن سے ہم منسلک ہیں-جیسے کہ اپنا پسندیدہ کھانا۔ جیسا کہ ہم سب میں  یہ مشترکہ ہے، ہم معمول کے اعلی معیارات سے زیادہ اور بھی مناسب حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے ہم اپنے کچن کو کھلا رکھنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
کے ایف سی نے ہمیشہ صفائی کے اعلی ترین ممکنہ معیارات پر عمل کیا  ہے، اور اب ہم اقدامات کے ایل سلسےکے ذریعے اس کو اور بھی اونچائی پر لےکے جا رہے ہیں۔ اقدامات کی فہرست میں یہ تمام باتیں شامل ہیں۔
باقاعدگی سے تمام کاؤنٹرز ، دروازوں کے ہینڈلز اور دیگر سطحوں کو صاف ستھرا، سینی ٹائز کرنا۔
-ہماری ٹیم اور آنے والے لوگوں کو سینی ٹائزر فراہم کرنا
-ہماری ٹیم کے تمام ممبروں کو فیس ماسک فراہم کرنا
ٹیم کے تمام ممبرز بشمول ڈلیوری رائڈرز کے ٹیمپریچر(درجہ حرارت) چیک  کیے جاتے ہیں۔
 تمام ڈیلوری بیگز کی جراثیم کشی اور صفائی ستھرائی (سینی ٹائز اور ڈس انفیکٹ) کی جاتی ہے۔
کے ایف سی میں ، ہم سب صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیونکہ ہم کاموں کو صحیح طریقے سے کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔خاص طور پر جب بات ہمارے لوگوں ، ہمارے صارفین اور برادری کی صحت اور فلاح و بہبود کی ہو۔
تلی ہوئی مرغی بیچنے والی کمپنی سماجی دوری کو فروغ دینے اور بنیادی مسائل پر  روشنی ڈالنے کے لئے دلچسپ نعرے بازی کرتی رہتی ہے۔ ان کے حالیہ اشتہار میں لکھا ہے ، "اندر رہنا آپ کو چکن نہیں بناتا (لیکن ہم بنا لیں گے!") مطلب یہ کہ اندر رہنے سے آپ چکن نہیں بن سکتے مگر ہم بنالیں گے۔

اس صورتحال سے بہترین طریقے سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا میں لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کررہےہیں۔ ریسٹورنٹس نے بھی مخلتف متعدد اقدامات لیے ہیں تاکہ آگاہی پھیلانے اور شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھ سکیں، اور  اس مشکل وقت میں انتھک کام کرنے والوں کی خدمات کو بھی سراہا جاسکے ۔۔اگر یہ تمام افراد یہ سارے اقدامات کرسکتے ہیں تو ، آپ بھی کر سکتے ہیں! گھر کے اندر ہی رہیں ، سماجی دوری اختیار کریں،ان تمام باتوں پر عمل کریں اور امید کریں کہ یہ صورتحال جلد از جلد ختم  ہوجائے گی!

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں