ایسا لگتا ہے جیسے فوڈ ٹریبیون میں بیکنگ کا مہینہ ہے۔
ہم بیکنگ کے بارے میں ایک اور بلاگ کے ساتھ واپس آئے ہیں اور یقین کریں کہ یہ آپ کے لیے انتہائی مفید ہے، اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نکات کو توجہ سے پڑھیں۔
ایک کیک، بریڈ یا کسی منتخب بسکٹ کو بیک کرنا کامیابی کا ایک بہت بڑا احساس دلاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اسے درجہ کمال کے ساتھ مکمل کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔
ہم میں سے بیشتر افراد جو کبھی کبھار ہی بیک کرتے ہیں انھیں اکثر ایک پرفیکٹ کیک بنانا مشکل لگتا ہے۔
اس پیشہ ورانہ ٹچ کو آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ آپ بیکنگ کے کچھ رازوں کو اپنے ذہن میں نہ رکھیں۔
متوازن اجزاء
سب سے پہلے تو اس بات کو سمجھ لینا انتہائی ضروری ہے کہ اچھی طرح سے متوازن اجزاء بیکنگ کی کُنجی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس آٹے کے تناسب میں بہت زیادہ فیٹس ہیں تو آپ کا کیک بہت بھاری اور روغنی نکلے گا جبکہ بسکٹ خستہ نہیں ہوگا اور بیکنگ ڈش پر پھیل سکتا ہے۔
دوسری طرف بہت کم فیٹس کی آمیزش کیک کو خشک اور ناخوشگوار بنا سکتی ہے جب تک کہ اوون سے نکلتے ہی اس کیک کو تازہ تازہ نہ کھایا جائے۔
جہاں تک چینی کی بات ہے تو یہ کیک میں پید اہونے والے بھاری پن کو ہلکا کرتی ہے۔ اگر کم چینی استعمال کی جاتی ہے تو کیک بہت بھاری ہوجائے گا اور کھانے میں مزہ نہیں آئے گا۔
کیک میں شامل اجزاء کو ایک ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے انڈوں کو صحیح تناسب میں شامل کرنا چاہیے۔
بہترین طریقہ
تمام اقسام کے کیکس کے ساتھ یکساں سلوک نہ کریں۔
آپ جس طرح کا کیک بنا رہے ہیں اس کے لیے کوئی ایک طریقہ منتخب کرنا انتہائی ضروری ہے۔
مثال کے طور پر اگر پھلوں والے کیک کے لیے پھینٹنے کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے روایتی پھلوں کے کیک کی ساخت کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہٰذا رگڑ کا طریقہ زیادہ آسان ہے اور اس سے آپ روایتی فروٹ کیک کا اصل مزہ حاصل کرسکیں گے۔
اگر آپ نرم اسفنج کی طرح کا کیک بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے وھسکنگ یعنی پھینٹنے کا طریقہ بہترین ہوگا کیونکہ یہ کیک کو نرم و ملائم اور نفیس بنا دیتا ہے۔
ہر نسخہ ایک سے دوسرے نسخے سے مختلف ہوتا ہے، چاہے آپ فیٹ اور شوگر سے کریم بنائیں یا انڈے اور چینی کو پھینٹ کر آمیزہ بنائیں۔
درجہ حرارت اور اوقاتِ کار
انفرادی اوون ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں اور ترکیبوں میں تجویز کردہ درجہ حرارت صرف اوسط حدود پر مبنی ہوتا ہے۔
ہمیشہ کسی خاص قسم کا کیک بناتے وقت انسٹرکشن کارڈ یا کتابچے سے مشورہ کریں۔
فوری بیکنگ سے کیک میں بھورے پن کا اضافہ ہوجائے گا اور وہ اندر سے کچا رہے گا جبکہ سست بیکنگ سے آپ کا کیک بالکل ہی ڈوب جائے گا اور یہ ساخت میں بہت بھاری ہوجائے گا۔
ٹرننگ آئوٹ
اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیک کو پکنے کے بعد بھی آپ اسے دو سے تین منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں۔ اس عمل سے مرکب کو اچھی طرح سے آپس میں جڑنے میں مدد ملتی ہے، تمام اجزا آپس میں یکجان ہو جاتے ہیں اور اس سے اسے ٹرن آئوٹ کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
بہت سے کیک اوون سے نکالنے کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں یا جلدی سے مڑ کے دُہرے ہو جاتے ہیں۔
خاص طور پر کیک اور بسکٹ کو ہاتھوں میں آنے سے پہلے مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا چاہیے تاکہ اس کی اصل ساخت، لذت اور تازگی برقرار رہے۔
ہیپی بیکنگ!
(یہ بلاگ اس سے پہلے ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہوچکا ہے)
اپنی رائے دیں