بہترین کیک بنانے کے لیے بیکنگ کے چھ مفید نکات

بہترین کیک بنانے کے لیے بیکنگ کے چھ مفید نکات

بہترین کیک بنانے کے لیے بیکنگ کے چھ مفید نکات

 ہم ہر چیز کے ساتھ جو فوڈ ٹریبون پر شائع کرتے ہیں، ہمارا حتمی مقصد اپنے قارئین کی بہتر طباخ بننے میں مدد کرنا ہے اور کچن کے ہر ہیک اور تکنیک کے بارے میں آپ کو اچھی طرح سے آگاہ کرنا ہے تاکہ یہ تراکیب اور ٹوٹکے آپ کے کام آسکیں۔ ۔


 یہ ساری کامل تراکیب اور بلاگ بنانے کے لیے ہم نے کوشش کرتے وقت سیکڑوں غلطیاں کی ہونگی تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہی وہ چیز ہے جو ہمیں آپ کے لیے اچھی سے اچھی چیزیں پیش کرنے کا اہل بناتی ہے۔
آج ہم نے آپ کی بیکنگ کی مہارت میں مزید نکھار لانے اور آپ کا اگلا کیک یعنی آپ کی زندگی کا اب تک کا سب سے بہترین اور کامل کیک بنانے کے لیے چھ لازمی نکات مرتب کئے ہیں۔ جو یقیناً آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ 

مرحلہ وار ہدایت پر عمل کریں۔

بظاہر یہ بہت واضح لگتا ہے لیکن جب آپ اپنی چیزیں بناتے ہیں تو یہ ایک انتہائی اہم اقدام بن جاتا ہے مگر پھر بھی ہم میں سے بہت سے افراد اس اقدام کو سب سے زیادہ نظرانداز کرتے ہیں۔ ہم سب سے بڑی غلطی اس چیز کے متعلق کرتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کیک میں انڈے شامل نہ کرنا ، بغیر پیمائش کے چینی ملانا ، سوڈا کے بجائے بیکنگ پاؤڈر استعمال کرنا وغیرہ وغیرہ۔
ہم آپ کو پُرزور مشورہ دیتے ہیں کہ ایسا نہ کریں اور کیک بناتے وقت دی گئی ہدایت پر قائم رہیں۔ کیک بناتے وقت عجلت کا مظاہرہ کرکے براہِ کرم اپنے پیسے، وقت اور کوششوں کو سبوتاژ نہ کریں۔
ہم سب ہی یہ کرنے کے سزاوار ہیں کیونکہ بعض اوقات ہم عجلت میں ان چھوٹے چھوٹے مگر اہم اقدامات پر توجہ نہیں دیتے اور بس جلدی سے کیک کو اوون کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہاں دی گئی ہدایت میں مناسب اجزاء کا ذکر ایک خاص وجہ سے کیا گیا ہے۔
 بعض اوقات کیک بناتے وقت بہت ساری متبادل اشیا استعمال کرنے اور جلدی میں بیکنگ کی وجہ سے مطلوبہ کیک کا نسخہ ناکام ہوجاتا ہے اور ہم ایک پرفیکٹ کیک بنانے میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔ 

 
کمرے کا درجہ حرارت


یہ قدم تھوڑا سا پیچیدہ ہے، کیونکہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کمرے کے درجہ حرارت سے کیک کی تیاری پر کوئی فرق نہیں پڑتا مگر حقیقیت میں ایسا نہیں ہے۔ ہم تیار کردہ اشیا کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرنے کے لیے اکثر تراکیب پڑھتے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ مرحلہ فقط تفریح کے لیے نہیں لکھا گیا ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک سائنسی اور منطقی وجہ ہے۔
اگر آپ کی ریسیپی میں کمرے کے درجہ حرارت کا ذکر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی بنانے کے اجزاء جیسے کھٹی کریم، مکھن، انڈے اور دودھ کو کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق استعمال کریں۔

 
مثال کے طور پر، اگر آپ کا نسخہ کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق مکھن کا مطالبہ کرتا ہے تو  اس کے پیچھے ایک منطق ہے۔
 مکھن ہوا کو اپنے اندر روک کے رکھ سکتا ہے اور جب ہوا اس کے اندر جمع ہوجاتی ہے تو کریم بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیکنگ کے دوران آپ کا کیک پلپلا ہوجاتا ہے۔
اپنے ٹھنڈے مکھن کو فریج سے نکالیں، اسے کمرے کے درجہ حرارت پر لائیں اور اپنی ترکیب سے آغاز کرنے سے پہلے اسے تقریباً دو سے تین گھنٹوں تک باہر رکھیں۔ 

کامل پیمائش۔


یہ ٹوٹکا بھی بہت بنیادی لگتا ہے لیکن ایک کامل کیک کی تیاری کے لیے یہ اقدام نہایت ضروری ہے۔ زیادہ تر غلطیاں اسی مرحلے پر کی جاتی ہیں کیونکہ ہم کیک بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزا کی صحیح پیمائش سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کیک کی تیاری میں استعمال ہونے والے 
 تمام اجزاء میں سے آٹا سب سے مشکل جزو ہے جس کی درست پیمائش انتہائی ضروری ہے۔ 
    پیمائش کرنے والا کپ استعمال کرنا اور چھری سے اس کی سطح کو ہموار کرنا ضروری ہے۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ بیکنگ کا معاملہ کسی غلطی کا اہل نہیں ہوسکتا۔ ایک عمدہ کیک کی تیاری میں کی جانے والی معمولی سے معمولی غلطی بھی ہماری ساری محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔  
اس لیے اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھنا چاہیے کہ اجزاء سے متعلق پیمائش کی صحیح تکنیکوں کے نتیجے میں بیکنگ کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

 
درست مکسنگ۔


جب کسی ترکیب میں آپ اجزا کو چمچے یا الیکٹرک مکسر کے ساتھ مکس کرتے ہیں تو اس مرحلے پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اجزاء آپس میں زیادہ مخلوط نہ ہوں۔
اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو ایک عمدہ ترین کیک بنانے میں بہت مدد ملے گی کیونکہ اس سے کیک میں شامل اجزاء اچھی طرح سے آپس میں مکس ہوجائیں گے چاہے یہ کیک، روٹی، مفنز یا کپ کیک ہو، بصورت دیگر ہوا مکھن سے خارج ہوجاتی ہے اور استعمال شدہ گلوٹین اوور ڈیولپ ہو جاتا ہے۔   


اوون کے حوالے کرنے کا وقت۔


کامل بیکنگ کی کلید صبر ہے، اس لیے کیک کی تیاری کے دوران اوون کو دس بار نہ کھولیں اور اس وقت تک صبر کریں جب تک کہ کیک پوری طرح پک نہ جائے۔ کیک کو اوون میں ڈالنے کے بعد بار بار دروازہ کھولنے سے درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آتی ہے جس کی وجہ سے ہوا اندر داخل ہوسکتی ہے اور آپ کے کیک کو خراب کرسکتی ہے۔ 
کیک کو اوون کے حوالے کرنے سے قبل اپنے اوون کے تھرمامیٹر کو چیک کریں تاکہ آپ کو معلوم ہوجائے کہ جب آپ کا اوون مکمل طور پر گرم ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کیک کو اوون کے اندر ڈال دیا جائے۔

 
باؤنس بیک ٹیسٹ۔


 آپ اس میں ٹوتھ پک ڈال کر چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کا کیک پوری طرح سینکا ہوا ہے یا نہیں۔ اگر ٹوتھک آسانی سے اندر چلا جاتا ہے اور واپس صاف آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک تیار ہے۔

لیکن اگر ہم آپ کو ایک بہت آسان تکنیک دیں تو کیسا رہے گا؟
کیک کو اوون سے نکالیں اور اسے ہلکے ہاتھ سے دبائیں۔ اگر اپ کا ہاتھ کیک سے چپکے بغیر واپس آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تیار ہو چکا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو پھر کیک کو زیادہ بیکنگ کی ضرورت ہے۔ یہ بہت سادہ اور آسان مگر انتہائی کار آمد طریقہ ہے۔ 

 ایک ماہر طباخ کی طرح بیکنگ کے لیے ضروری ٹولز۔

بیکنگ میں کامل مہارت حاصل کرنے کے لیے اگر آپ کے پاس مندرجہ ذیل ٹولز موجود ہیں تو آپ کو مزے مزے کے شاندار کیک بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

کوالٹی کیک پینز
ہینڈ مکسراسکریپر
ائسنگ اسپٹولا
اوون تھرمامیٹر
پرچمنٹ پیپر رائونڈز
کیک فلور (میدے کے علاوہ)

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے لیے یہ بلاگ مددگار ثابت ہوگا۔ ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے اگاہ کریں۔
 

not null

ایک ایسا شخص جو "مجھ سے کھانے کے بارے میں کچھ پوچھیں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (4)

  • anonymous
    (1 month ago)
    کیک بنانے کا الگوردمز کیا ہیں
    جواب
  • anonymous
    (1 month ago)
    کیک بنانے کے الگوریدمز کیا ہیں
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    "Flour is a staple ingredient in countless dishes worldwide, from baked goods to pasta and beyond. But did you know that not all flours are created equal? There are a variety of flours available, including all-purpose, whole wheat, gluten-free, and more. Each type of flour offers unique nutritional benefits and can affect the texture and taste of your final product.
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Thanks for sharing, you can also try some custom cakes on special events read this <a href="http://pinkcakes.ae/">Cakes Order Online</a> post
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں