لاہور کے چھ ریسٹورانٹ جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

لاہور کے چھ ریسٹورانٹ جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

لاہور کے چھ ریسٹورانٹ جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

جب کوئی لاہور کے بارے میں سوچتا ہے تو ذہن فوراً تاریخی ورثے، ثقافت اور قدیم فن تعمیر کی طرف جاتا ہے۔

یہ شہر قدیم عمارتوں اور ثقافتی ورثے کی نشانیوں سے بھرا ہوا ہے۔ تاہم، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم یہ بھول جائیں کہ شہر میں ایک بہت متحرک اور خوشگوار سماجی منظر نامہ موجود ہے اور حیرت انگیز ریستوران ہیں جو اس خوبصورت منظر نامے کا حصہ ہیں۔

ہم نے ایسے چھ ریستورانوں کی فہرست بنائی ہے جن کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ اگر آپ لاہور میں ہیں تو انہیں ضرور آزمائیں۔

 

 

رینا کا کچن:

 

ایک بیکری کے طور پر شروع کیا گیا رینا کا کچن اب ایک بھرپور ہلچل والا ریستوران ہے جو شہر کے نوجوانوں میں ناقابل یقین حد تک مقبول ہے۔

انسٹاگرام کے قابل مزیدار فیوژن مینو کے ساتھ رینا کا کچن اپنے گاہکوں کو بالکل مایوس نہیں کرتا۔ اگر آپ لاہور میں ہیں تو اس ریستوران کو ضرور ٹرائی کریں۔

 

 

سمو:

 

یہ ریسٹورانٹ ہر کسی کی فہرست میں سب سے اوپر ہونے کا درجہ رکھتا ہے۔

بہت مزیدار کھانے، ایک خوبصورت انٹیریئر اور عمدہ سروس کے ساتھ سمو شہر کے دیگر ریسٹورانٹس کے مقابلے میں سب سے اوپر ہے۔

جاپانی طرز ثقافت پر مبنی یہ ریستوران پورے لاہور میں بہترین سوشی پیش کرتا ہے۔

 

 

ساشاز:

 

یہ جگہ ایک بہترین آل راؤنڈر مینو پیش کرتی ہے۔ آپ کی پسند چاہے سلاد ہو، ناشتہ ہو یا رات کا کھانا، ساشاز یہ سب اچھی طرح پیش کرتا ہے۔ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں مگر اس جگہ کا عمومی ماحول کسی بھی ہپسٹر کا خواب ہو سکتا ہے، جس میں مستقل لائیو پرفارمنس ہوتی ہے اور اسی طرح تقریباً ہر ہفتے کے آخر میں ہوتا ہے۔

 

ویرا 5:

ویرا 5 کھانے کے بارے میں ہے اور اسے مستند رکھتا ہے۔

ایک تھائی مینو پیش کرنا جو حقیقی طور پر آپ کو کسی جزیرے پر لے جائے گا، یہ جگہ مزیدار کھانوں کے شوقین افراد کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

بہتر ہے کہ یہاں اپنی سیٹ وقت سے پہلے ہی بک کروالیں کیونکہ یہ چھوٹی سی جگہ بہت سے واک ان کی اجازت نہیں دیتی۔

 

 

دی پولو لائونج:

یہ جگہ ہر طرح سے بہترین ہے۔ یہاں کا حیرت انگیز کھانا اور عمدہ ماحول آپ کو بار بار یہاں آنے پر مجبور کرتا ہے۔

اس کی زبردست سروس بھی اپنی جگہ اہم ہے۔ تاہم جو چیز اس کو نمایاں کرتی ہے وہ پولو گراؤنڈز کا خوبصورت نظارہ ہے اور اسی لیے یہ خوبصورت ریستوران ہماری فہرست میں شامل ہے۔

 

 

کیفے ذوق:

ایک پرانا لیکن بہترین کیفے ذوق اس شہر میں کافی عرصے سے چل رہا ہے اور مستقل طور پر اچھے کھانے پیش کر رہا ہے۔

یہ ایک چھوٹا مگر خوبصورت ریستوران ہے۔ اس کا ایک بہت وسیع مینو ہے اور مینو میں شامل ہر آئٹم کو اچھی طرح پیش کرتا ہے۔

یہ واقعی کچھ وجوہات کی بنا پر ایک کلاسک ہے اور اس کا آپ کو جلد از جلد دورہ کرنا چاہیے۔

 

 

لاہور میں آپ کا پسندیدہ ریسٹورانٹ کونسا ہے؟ ہمیں تبصرے میں ضرور بتائیں

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Nice thanks for sharing keep posting. Wish to contribute with your valuable reviews? https://www.reviewgraphy.com/?s=Village+Restaurant&post_type=page
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Sumo,Mandarin,
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Yasir Broast Family Restuarent is the best option in Lahore City
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں