باورچی خانے کے ضروری برتن جو ہر نئے باورچی کے پاس ہونے چاہئیں

باورچی خانے کے ضروری برتن جو ہر نئے باورچی کے پاس ہونے چاہئیں

باورچی خانے کے ضروری برتن جو ہر نئے باورچی کے پاس ہونے چاہئیں

باورچی خانے کے ضروری برتن جو ہر نئے باورچی کے پاس ہونے چاہئیں

 

اقتباس: کچن کی مہم جوئی شروع کرنے کے لیے ایک ایسا رہنما جس کی آپ کو اور ہر نئے باورچی کو ضرورت ہے۔

اگر آپ کو کھانے پکانے کا نیا نیا شوق ہوا ہے، یا آپ ایک تازہ گریجویٹ ہیں جو اپنے پکائے ہوئے مزیدار کھانوں کے ذریعے دنیا کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے یا کھانا پکانے کے عمل کو آپ ایک گھریلو ذمے داری سمجھتے ہیں تو آپ کو اپنے راستے پر چلنے کے لیے صحیح ٹولز یعنی  ایسے مناسب آلات کی ضرورت ہوگی جو آپ کے کام میں آسانی پیدا کریں بلکہ آپ کا قیمتی وقت بھی بچائیں۔ تاہم کچن کی دنیا میں بہت سے نئے آلات کے ساتھ مغلوب نہ ہونا مشکل ہے۔

جب ہم کچن کی بات کرتے ہیں تو یہ کہا جاتا ہے کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو بالکل مطلق ہیں یعنی ان کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ اگر آپ ان چیزوں کے بارے میں نہیں جانتے ہیں تو آپ کے لیے ہم نے ایک فہرست بنائی ہے، جو کچن میں کام کرنے کے دوران آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

 

شیف کی چھُری:

ہماری فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آنے والی چیز شیف کی چھُری ہے، آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کوئی ایسی خاص چیز نہیں ہے جس کے بارے میں زیادہ دماغ کھپایا جائے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اچھی اور تیز چھری پر پیسے خرچ کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

کثرتِ استعمال سے گھِسی ہوئی، پرانی چھُریوں کے سبزی یا گوشت سے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے اور اس سے گوشت، سبزی یا پھلوں کو کاٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ آپ کا اپنا ہاتھ کاٹنے کے لیے ایک مثالی جُز بن جاتی ہیں۔

اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اس قسم کی پرانی اور استعمال شدہ چھریوں سے پرہیز کریں اور اچھے شیف کی تیز دھار چھری خریدنے پر پیسہ لگائیں۔ آپ کی انگلیاں ہمارا شکریہ ادا کریں گی۔

نائف شارپنر:

بنیادی طور پر یہاں بھی وہی اصول لاگو ہوتا ہے کہ گھِسی ہوئی چھریوں کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کام کم ہوتا ہے اور ہاتھ کٹنے کا امکان زیادہ ہے۔ اس لیے ہمارا مشورہ مانیں تو نائف شارپنر خریدیں اور اپنے کچن میں استعمال ہونے والے چاقو یا چھری کی تیز دھار کو برقرار رکھیں۔

کولینڈر (چھلنا)

حقیقی طور پر باورچی خانے کے سب سے متنوع برتنوں میں سے ایک، کولینڈر یعنی چھلنا آپ جکے پاس ہونا بہت ضروری ہے۔

اس کا استعمال ابلی ہوئی سبزیوں یا چاولوں وغیرہ سے زائد پانی کے اخراج، ڈبے میں بند کھانے کو تازہ دم کرنے، سبزیوں، چاولوں وغیرہ کو دھونے، پاستا سے زائد پانی کے اخراج وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے چھوٹی چھلنی چائے کو چھاننے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اسی طرح اس بڑے چھلنے کو بھی کچن کے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

لمبی کہانی کو مختصر کرتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کسی بھی باورچی کے ضروری سامان میں ایک کولینڈر ضروری آلہ ہے لہذا جتنی جلدی ہو سکے اسے اپنے کچن کا حصہ بنائیں۔

 کٹنگ بورڈ:

اپنے ہاتھ میں سبزیوں یا پھلوں کو پکڑ کر کاٹنے یا چھیلنے کے لیے غلطی نہ کریں کیونکہ یہ عمل کچن کے کام کے دوران ہاتھ پر لگنے والی گذشتہ ​​چوٹ کے خطرے کو یقینی بناتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام کاٹنے والی چیزوں کو کٹنگ بورڈ پر رکھ کر کاٹیں تاکہ آپ کے ہاتھ اور انگلیاں محفوظ رہیں۔

سبزیوں اور گوشت کو کاٹتے وقت آپ اپنے کٹنگ بورڈ کو تبدیل کر سکتے ہیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک سے زیادہ کٹنگ بورڈ حاصل کریں۔

 

چمٹا:

کبھی بھی کھانا یا روٹیاں پکاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو براہ راست کچھ اٹھانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے آپ اپنے ہاتھ جلا سکتے ہیں، کچن میں استعمال ہونے والے آلات میں چمٹے کو اسی لیے اہمیت حاصل ہے کہ یہ گرم چیزوں کو پکڑنے اور اٹھانے میں مدد دیتا ہے۔

 

وھسک:

حقیقی طور پر کچھ برتنوں کا نام اور کام ایک ہی ہے لہٰذا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے کام میں بہت اچھا ہے۔ کچھ چیزوں کو پھینٹنے (خاص طور پر انڈوں) کے لیے عموماً باورچی چمچ یا کانٹے سے کام لیتے ہیں مگر جب بھی وھسک کی بات آتی ہے تو یقین کریں کہ کچھ بھی اس کی طرح کام نہیں کرتا ہے یعنی ہم بلا مبالغہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی بھی آلہ اتنی تیزی اور عمدگی سے کام نہیں کرتا ہے۔

 کفگیر:

آپ کو کسی بڑے برتن سے کوئی مائع کھانا کسی چھوٹے برتن، پیالے یا رکابی میں منتقل کے لیے کفگیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ عموماً کھانا پکانے والی خواتین یا حضرات چھوٹے بڑے چمچ کی مدد سے بڑے برتن میں پکائے گئے کھانے کو چھوٹے برتن میں منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یقین مانیں کفگیر کے بغیر ایسا کرنا ایک آزمائش ہے جو ایماندارانہ طور پر اس کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آج ہی اپنے کچن کے آلات میں اعلی کوالٹی کے پلاسٹک یا دھات سے بنے کفگیر پر پیسے خرچ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ طویل عرصہ تک چلتا ہے۔

پیلر:

یقیناً آپ اپنی چھری یا چاقو کے ساتھ کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن اتنا وقت کس کے پاس ہے؟

اور سبزیوں یا پھلوں کو چھیلنے کی جو آسانی آپ کو پیلر سے حاصل ہوتی ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں مل سکتی۔ یہ باورچی خانے کا ایک سستا ترین ٹول ہے، جس کی وجہ سے سبزیوں کا چھلکا کافی تیزی اور آسانی سے اتارا جاسکتا ہے، جبکہ پیلر سے چھیلی جانے والی سزیوں کا زیادہ حصہ ضائع ہونے کا امکان بھی نہیں ہوتا، اس کی قیمت کے مقابلے میں اس کا فائدہ  بہت زیادہ ہے۔

پیمائش کے کپ اور چمچے:

ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ کو ہر پیمائش کو درست کرنے کی ضرورت ہے، بہت سے لوگ کھانے میں ڈالے جانے والے اجزا کو اپنے اندازے کے مطابق ناپتے، تولتے ہیں مگر اس کے لیے خاصا تجربہ اور مہارت درکار ہے جبکہ نئے باورچیوں کے لیے اجزا کا درست تناسب رکھنے کے لیے صحیح پیمائش بے حد ضروری ہے۔

مزے مزے کے نرالے اور لاجواب کھانے پکانے کا فن ہم پر ختم نہیں ہوتا تاہم ، جب آپ کیک بنائیں یا آپ کو مسالوں کی ایک خاص مقدار کی پیمائش کرنے کی ضرورت ہوگی تو آپ پیمائش کرنے والے کپ اور چمچ سے کام لیں اور ہمارا شکریہ ادا کریں۔

کیا باورچی خانے کے کچھ ایسے برتن بھی ہیں جن کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے؟

ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمیں اس بارے میں ضرور بتائیں اور اپنی قیمتی آرا سے بھی آگاہ کریں۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں