بجٹ دوست گروسری جو ہر پاکستانی باورچی خانے کے لیے ضروری ہے۔

بجٹ دوست گروسری جو ہر پاکستانی باورچی خانے کے لیے ضروری ہے۔

بجٹ دوست گروسری جو ہر پاکستانی باورچی خانے کے لیے ضروری ہے۔

یہ بہت ضروری ہے کہ کچن کے لیے گروسری کی خریداری کرنے کی غرض سے جاتے ہوئے آپ کے ہاتھ میں ضروری اشیاء کی ایک فہرست ہونی چاہیے، جسے اسٹور کے ان حصوں کے مطابق ترتیب دیا جانا چاہیے جہاں سے آپ عام طور پر اپنی ماہانہ گروسری کی خریداری کرتے ہیں۔
گروسری اشیا کی خریداری کے لیے پہلے سے ترتیب دی گئی فہرست ہاتھ میں رکھنے سے آپ کو یہ یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کو کون سی چیز خریدنی ہے اور کون سی نہیں، اس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے کیونکہ آپ کو بیکار چیزوں کی خریداری کے لیے بے مقصد اسٹور میں گھومنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ عمل آپ کے ماہانہ یا ہفتہ وار بجٹ پر بھی نظر رکھتا ہے اور اس سے آپ کو اپنا بجٹ سیدھا رکھنے

میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اگر اپ جلدی میں ہیں یا تناؤ میں ہوں تو آپ کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ گروسری کی خریداری کے لیے ایسے سنگل یا جان پہچان والے اسٹور سے رجوع کریں جہاں سے آپ کو ضرورت کی ساری چیزیں مل سکیں۔ اس طرح آپ نہ صرف اپنی ضرورت کی ہی چیزیں ڈھونڈیں گے بلکہ جب آپ جلدی جلدی چیزیں خریدیں گے تواس سے وقت کی بھی کافی بچت ہوگی۔ 
گروسری لسٹ تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی پینٹری کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس عمل کے دوران آپ وہ چیزیں تلاش کریں جو آپ کے باورچی خانے میں پہلے سے موجود ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنی ضرورت کے مطابق اور کسی مخصوص شے کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے، اس کے مطابق فہرست بنا سکتے ہیں۔

اخراجات بچانے کے کچھ مفید نکات۔

ہر ماہ گروسری کی خریداری کرنا بیشتر لوگوں کے لیے ایک اہم خرچہ ہے کیوںکہ اس میں آپ کے بجٹ کا خاصا بڑا حصہ خرچ ہوتا ہے۔ لیکن یہاں بہت سارے طریقے ہیں جو آپ کی گروسری کی خریداری کو سستی اور بجٹ کے موافق بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ گروسری کی خریداری کو کم خرچ بنانے کے لیے ضروری تجاویز میں سب سے پہلے اپنے تمام ماہانہ یا ہفتہ وار کھانے کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس طرح  آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو کون کون سے اجزاء خریدنے کی ضرورت ہے اور جو آپ کے باورچی خانے کی پینٹری میں پہلے سے موجود ہیں ان کی دوبارہ خریداری نہ کرکے آپ اپنا وقت بھی بچاسکتے ہیں اور پیسے بھی
ہم آپ کے ساتھ جو گروسری کی لسٹ شیئر کرنے جا رہے ہیں اس میں چٹنیاں، ساسز یا منجمد کھانے شامل نہیں ہیں کیونکہ ہمارا مقصد آپ کو ایک کم خرچ فہرست فراہم کرنا ہے جو بنیادی اور ضروری اشیا کی خریداری پر مرتکز ہے۔


آپ اسٹور سے ریڈی میڈ چیزیں خریدنے کے بجائے گھر پر آسانی سے ٹماٹر کا گودا، ادرک لہسن کا پیسٹ، برائون پیاز اور مختلف چٹنیاں بناسکتے ہیں۔ اس سے آپ کی خاصی رقم بچ جائے گی اور آپ کی گروسری کی خریداری آپ کے مہینے کے مقررہ بجٹ کے اندر ہی رہے گی۔

پاکستان میں واقع سپر مارکیٹس۔
پاکستان کے لگ بھگ سبھی شہروں میں سپر مارکیٹس اور جنرل اسٹورز ضروری اشیاء سے بھرے ہوئے ہیں جو تقریباً ہر علاقے میں واقع ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنی گروسری خریدنے کے لئے بڑی بڑی سپر مارکیٹس میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ سپر مارکیٹ میں تمام چیزیں ایک ہی جگہ پر آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ مقامی دکانوں سے گروسری خریدنے کو بھی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ سپر مارکیٹوں میں رکھی گئی مصنوعات کی نسبت تھوڑی سستی ہوتی ہیں۔

بجٹ کے مطابق گروسری کی فہرست۔ 
گروسری کی ایک ممکنہ فہرست ذیل میں دی جارہی ہے جس پر آپ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے کچھ پیسے بچانے کے لیے عمل کرسکتے ہیں۔


دودھ سے بنی مصنوعات۔
1۔ دودھ کا بڑا کارٹن (جس میں 12 پیکٹ ہوتے ہیں)
2۔ انڈے
3۔ دہی
4۔ مکھن
5۔ چیز (اگر آپ چاہیں)

پھل۔


1۔ کیلے
2۔ سیب
3۔ موسمی پھل


سبزیاں۔


1۔ آلو
2۔ پیاز
3۔ ٹماٹر
4۔ ہری مرچیں
5۔ لہسن، ادرک
6۔ کھیرے
7۔ دھنیا، پودینہ
8۔ لیموں


گوشت۔


1۔ مرغی
2۔ بیف
3۔ مٹن
4۔ مچھلی (اگر اپ چاہیں)


بیکری کی مصنوعات۔


1۔ ڈبل روٹی
2۔ رسک، پاپے
3۔ کوکیز (اگر اپ چاہیں)


مشروبات۔


1۔ چائے
2۔ روح افزا
3۔ کافی (اگر آپ چاہیں)
4۔ ٹینگ یا اسکواش
5۔ سافٹ ڈرنکس

مسالہ جات۔


1۔ لال مرچیں، پسی ہوئی
2۔ نمک اور کالی مرچ
3۔ ہلدی
4۔ دھنیا پسا ہوا
5۔ زیرہ پسا ہوا 
6۔ ثابت لال مرچ
7۔ دیگر گرم مسالے (اگر ضرورت ہو)

دیگر ضروری اشیاء۔


1۔ کالے چنے
2۔ دالیں
3۔ چاول
4۔ بیسن
5۔ آٹا
6۔ میدہ
7۔ خوردنی تیل
8۔ مکھن
9۔ چینی
10۔ اچار

باورچی خانے کی پینٹری کے لیے درکار چیزوں کی ایک فہرست ہونی چاہیے۔
ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ پینٹری میں کھانے کی ایسی اشیاء کو ذخیرہ کریں جن کی عمر طویل المدت ہوتی ہے اور وہ زیادہ عرصے تک آپ کے شیلف میں محفوظ رہتی ہیں۔ ایسی ہی کچھ چیزیں ذیل میں درج ہیں۔


1۔ پاستہ
2۔ سیریلز
3۔ کیچپ
4۔ دیگر ساسز
5۔ سرکہ
6۔ مایونیز
7۔ فوڈ کلرز
8۔ جیلی پائوڈر
9۔ کسٹرڈ پائوڈر
10۔ کارن فلور، مکئی کا آٹا
11۔ سویاں
12۔ گری دار میوے (اگر آپ چاہیں)
13۔ جام اور مارملیڈ


اگر آپ کو بیکنگ کرنا پسند ہے تو آپ ذیل میں دیئے گئے بیکنگ آئٹمز کو بھی اپنے نعمت خانے میں اسٹور کرسکتے ہیں۔
1۔ کوکاپائوڈر
2۔ میدہ
3۔ چاکلیٹ چپس
4۔ ونیلا ایسنز
5۔ آئسنگ شوگر
6۔ کوکنگ چاکلیٹ

پینٹری کو منظم کریں۔
خریداری کے لیے ذہانت کا مطاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ایک اچھے آرگنائزر کیسے بن سکتے ہیں۔ بصورت دیگر کریانہ کی جو خریداری آپ نے ابھی کی ہے وہ سراسر فائدہ مند نہیں ہوگی۔ اپنی کچن پینٹری کو منظم کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے باورچی خانے کی الماریاں صاف کریں اور ان میں موجود تمام مسالے اور دیگر مصنوعات کو باہر نکال کر اپنی آنکھوں کے سامنے رکھ لیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ آپ کی پینٹری میں کیا کیا چیزیں موجود ہیں اور کیا نہیں ہیں۔ 
کثرت سے استعمال ہونے والے مسالوں کے لیے ان کے جاروں پر لیبل لگائیں جس میں آپ ان کو محفوظ کرتے ہیں اور انہیں اس طرح رکھ دیتے ہیں کہ کھانا پکاتے وقت وہ آسانی سے آپ کی پہنچ میں آجائیں۔ اگر وہ اشیاء زائد المعیاد ہوجائیں تو وہ تمام چیزیں پھینک دیں یا ان کے استعمال کی مدت ختم ہونے سے پہلے انہیں ریفریجریٹر میں رکھیں کیونکہ اس سے ذائقے کو محفوظ رکھتے ہوئے مصنوعات کی زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کی پینٹری میں کارٹن، کریٹ، ٹوکریاں اور ریک شامل کرنے سے یہ آپ کو زیادہ فعال بنائے گا اور آپ کو اپنے گروسری کے سامان کو ذخیرہ کرنے اور گندگی پیدا کیے بغیر ان کو اچھی طرح سے منظم کرنے کے لیے ایک بڑی جگہ ملے گی۔ 
اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔ نیز کچھ اور مفید نکات بھی شیئر کریں جن کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ ہم نے اپنے مضمون میں ان کا ذکر نہیں کیا یا ہم سے سہواً نظر انداز ہوگیا ہے۔
ہیپی شاپنگ! 

not null

ایک ایسا شخص جو "مجھ سے کھانے کے بارے میں کچھ پوچھیں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • anonymous
    (1 year ago)
    Grocery applications have made grocery shopping much easier than ever before especially after the pandemic. People just select the preferred product and it is delivered to your doorstep. Here would like to share an app that falls in the same category. The link is mentioned below please give it a try. <a href="https://www.shelfsapp.com/" target="_blank">Shelfsapp</a>
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں