سردیوں میں آپ کی کچن کیبنٹ کے لیے ضروری اشیا:

سردیوں میں آپ کی کچن کیبنٹ کے لیے ضروری اشیا:

سردیوں میں آپ کی کچن کیبنٹ کے لیے ضروری اشیا:

جیسے جیسے ہم سال کے اختتام کی طرف بڑھنے لگتے ہیں تو درجہ حرارت بھی کم ہوتا جاتا ہے ، موسم تبدیل ہونے لگتا ہے اور  سردی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اس سب کے ساتھ ہی ہماری کھانوں کی ترجیحات بھی بدلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ کیا آپ کے ذہن میں یہ سوال مسلسل گردش کر رہا ہے کہ موسم سرما میں اپنی  پینٹری یعنی نعمت خانے میں کن چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کریں ؟ سردیوں میں آپ کے کچن کی الماری میں کون سی ضروری چیزیں ہونی چاہئیں؟ 
جب سرما  کی راتیں سرد ترین ہوجاتی ہیں تو وہ کون سے لوازمات ہیں جن کی آپ کو ضرورت پڑسکتی ہے۔؟

آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فوڈ ٹریبیون اس بلاگ کے ذریعے موسم سرما میں پینٹری سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ موسم گرما کے کھانوں کی اقسام مختلف ہوتی ہیں اور وہ کھانا جس کا انتخاب موسم سرما کے لیے کیا جاتا ہے، دونوں کے درمیان بہت فرق ہے۔ گرم موسم میں ہم تھوڑا ہلکا پھلکا، ٹھنڈا اور کچھ کرارا ڈھونڈتے ہیں۔ جبکہ سردیوں میں ہم زیادہ گرم اور راحت بخش  کھانے کھانا پسند کرتے ہیں جن سے ہمارا پیٹ بھرا رہے۔۔

اپنے نعمت خانے کو تیار کریں :
اپنے کچن کی الماری کو موسم سرما کے ضروری لوازمات کے حساب سے ذخیرہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے سے ہی سردیوں کے دوران بنائے جانے والے پکوانوں کی ایک فہرست تیار کرلیں۔ ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ کچھ چیزیں اور سامان جو عام طور پر تمام موسموں کے لیے ضروری ہوتی ہیں انہیں جمع کر کے رکھیں جیسے آٹا، چاول، پاستا، سارے مسالے اور جڑی بوٹیاں۔ ہمیں یقین ہے کہ موسم سرما میں بھی آپ کو ان کی اتنی ہی ضرورت پڑیگی جتنا گرمیوں میں یہ چیزیں آپ کے لیے لازمی ہوتی ہیں۔


اپنے سردیوں کے نعمت خانے میں تھوڑی گرمیوں کی چیزیں بھی رکھ لیں:
آپ یہ کرسکتے ہیں اور آپ کو کرنا بھی چاہیے کہ آپ سبزیوں اور پھلوں میں سے کچھ کو ذخیرہ کر کے فریز کرلیں، جنہیں آپ سردیوں میں مزے سے کھا سکیں اور موسم سرما میں لطف اندوزہوسکیں۔
 لیکن ان میں سے  کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو موسم گرما کی پیداوار ہوتی ہیں اور صرف گرمیوں میں ہی دستیاب ہوتی ہیں۔ جیسے کہ ہر قسم کی بیریز  اورسلاد کا شمار گرمیوں میں ملنے والی چیزوں میں ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کی گرمیوں کی سبزیوں اور پھلوں کو فریز کرسکتے ہیں اور سردیوں کے موسم میں ان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔


 
یخنی اور سُوپ کیلئے کچھ چیزیں جمع کرنا ضروری:
ہم سب مانتے ہیں کہ سوپ اور یخنی کے بغیر سردیاں ادھوری سمجھی جاتی ہیں۔ لہٰذا، ہمیشہ یہ اچھا رہتا ہے کہ چکن ، گائے کا گوشت اور سبزیوں کے ذخیرے یا شوربے کو سنبھال کر رکھ لیں۔ یہ سردیوں کے موسم میں ہوجانے والے  فلو کے لیے بھی بڑی کارآمد ثابت ہوتی ہیں اور ہماری گرم رہنے کے خواہش کو پورا کرنے کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہیں۔


اپنے مسالوں کی فہرست کو بڑھا لیں:
ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اپنے کچن کیبنیٹ میں کچھ  ذائقے دار مسالہ جات بھی جمع رکھیں، جیسے ساسز ، سرسوں، مایونیز اور تیل کا اسٹاک رکھیں۔۔ سردیوں میں سلاد سب سے زیادہ کھائی جانے والی چیز ہے اور یہ تمام  اجزا آپ کی سلاد کی تیاری میں نہایت کارآمد اور بہترین  ثابت ہونگے۔۔۔ جو سردیوں کی لمبی راتوں میں آپ کا پیٹ بھرا رکھیں گے۔


اناج کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک کمرہ مختص کریں:
ایک چیز جو ہمیں ہر وقت ذخیرہ کرنا چاہیے چاہے موسم کوئی بھی ہو وہ اناج ہے۔ اس میں ہر طرح کے پاستا ، دالیں ، جَو اور دلیا شامل ہیں۔ کیونکہ وہ فائبر کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور پیٹ بھرنے والی ایک عمدہ اور لذیذ ڈش بنانے کا باعث بنتے ہیں۔ موسم سرما میں اناج کی ان اقسام کا آپ کے نعمت خانے میں ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ موسم سرما میں آپ کے وزن میں اضافہ کیے بغیر آپ کو پوری طرح صحت مند اور تندرست رکھتی ہیں۔ 


دیگرعمومی چیزیں رکھنا بھی اہم ہے۔۔
آخر میں وہ چیزیں جو بہت ضروری ہیں اور آپ کی موسم سرما کی پینٹری  جن کے بغیر مکمل نہیں ہوتی وہ  آلو، پیاز، لہسن اور چاول وغیرہ ہیں۔ یہ ضروری چزیں آپ کی پینٹری (نعمت خانے) میں ضرور ہونی چاہئیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ان لوازمات کو ذخیرہ کرلیں کیوں کہ موسم سے قطع نظر ان کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔ یہ چیزیں آپ کا پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ آپ  کو صحتمند بھی رکھتی ہیں۔


ہم نے وہ تمام چیزیں درج کی ہیں جن کی آپ کے موسم سرما کے نعمت خانے کو ضرورت ہوگی، جو لمبی لمبی ٹھنڈی راتوں میں آپ کے کام آئیں گی۔۔ یہ وہ ضروری چیزیں اور لوازمات ہیں جو آپ کو آسان اور جلدی کھانا بنانے میں بھی خوب مدد کریں گے۔ 
یاد رکھیں، ان سے اس موسم میں لطف اٹھائیں اور صحت مند اور گرم رہیں! 
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں