کٹے ہوئے تازہ پھلوں کی پلیٹ کے ساتھ چمکیلا رنگ دار مشروب آپ کو گرمی کے اس موسم میں کسی بھی چیز سے زیادہ تیزی سے پُرسکون رکھ سکتا ہے۔ قرنطینہ کے ان اوقات میں جہاں تقریباً ہر فینسی ریسٹورانٹ بند ہے۔ ہم سب کے پاس اپنی موسم گرما میں کچھ مزیدار مشروبات پینے کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کم سے کم آپشنز باقی رہ گئے ہیں۔ آج اس بلاگ میں ہم آپ کو اپنے گھر والوں اور دوستوں کی تواضع کرنے کے لیے گھر میں بننے والے موسم گرما کے مزیدار مشروبات بنانے کا طریقہ سکھائیں گے۔
ذیل میں ذکر کردہ تمام مشروبات زیادہ سے زیادہ تین یا چار اجزاء کے ساتھ آسانی سے بنائے جاسکتے ہیں۔ آپ کے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرکے
تازگی اور صحت مندی کو یقینی بنانے والا لیموں پانی ایک آزمودہ نسخہ ہے۔
گرمی کے دنوں میں آپ کا پورا کنبہ ان ٹھنڈے ٹھار، دلبہار مشروبات کو پسند کرے گا۔ ان میں سے اپنی پسند کا انتخاب کریں اور جگ بھر کر مزیدار مشروب بنائیں اور اپنے دوستوں کو حیرت سے دوچار کردیں۔ ذکر کردہ ہر مشروب سے آپ پانچ سے چھ لوگوں کی تواضع کرسکتے ہیں۔
فراسٹیڈ لیمونیڈ:
زیادہ سے زیادہ دس منٹ میں یہ میٹھا، رسیلا اور لذت سے بھرپور مشروب بنائیں اور اپنے اہلخانہ کا دل جیت لیں۔ اسے بنانے کے لیے اپ کو کچھ تازہ لیموئوں کا رس درکار ہے۔ تقریباً آدھا کپ۔ تھوڑی سی چینی آدھا کپ، پانی کے دو کپ اور ونیلا یا انناس کی آئس کریم چھ کپ۔
ایک جگ میں لیموں کا رس اور چینی مکس کریں اور اس وقت تک ہلائیں جب تک چینی پوری طرح تحلیل نہیں ہوجاتی۔ اس مکسچر میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کریں۔ ایک بلینڈر میں اپنی پسند کی آئس کریم اور ٹھنڈا لیمونیڈ شامل کریں۔ اس سارے مرکب کو بلینڈ کریں جب تک کہ یہ ہموار نہ ہوجائے۔ لیموں کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔
تیاری کا وقت: دس منٹ۔
پاپ سلائس پنچ:
ان دنوں آم کا موسم چل رہا ہے اور موسم گرما میں اس آئس کیوبس کے ساتھ پاپسیکل آم اور چیری ڈرنک کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے جو بیک وقت منفرد اور تازگی بخش ہے۔ یہ ایک زبردست خیال ہے کہ ہمارے شیف آئس کیوب کے بجائے پاپسیکلز کا استعمال کرکے سامنے آئے ہیں۔
کیا یہ کچھ مختلف نہیں ہے؟
آپ کو صرف تین چیری پاپس (آپ کسی بھی بیری پاپسیل جو دستیاب ہو استعمال کرسکتے ہیں) اور تین عدد آم فروٹ پاپسل حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیمن سوڈا چار کپ، کٹی ہوئی چیریز آدھا کپ، مینگو کیوبس ایک کپ، تازہ لیموں کا رس ایک کپ کو ایک بڑے جگ میں ڈالیں، لیموں کا رس، لیمن سوڈا ، چیری ، اور آم کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اسے گلاسوں میں ڈالیں اور اپنی پسند کے پاپسل، آم یا چیری میں ڈبولیں، ہمیں یقین ہے یہ اپ کو بہت پسند آئے گا۔
تیاری کا وقت: پانچ منٹ۔
میلون سلشز:
جو بھی آپ منتخب کرتے ہیں تربوز، کینٹالوپ، ہنی ڈیو یا تربوز، یہ اپ کی اپنی پسند پر منحصر ہے۔ یہ مزیدار سلشز ہر ایک کے لیے ایک شاندار ضیافت ہوگی۔ اسے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے خربوزے کو کاٹ کر اس کے بیج نکالیں اور اس کا چھلکا بھی ہٹادیں۔ اب اسے اپنی پسند کے مطابق کیوبس کی شکل میں کاٹ لیں، دو کپ۔ پھر اسے بلینڈر میں ڈالیں پھر اس میں آدھا کپ لیمن جوس ڈالیں، پائن ایپل سیرپ شامل کریں، دو کھانے کے چمچ چینی ڈالیں۔ اپنی پسند کے مطابق ادرک، پودینہ یا تلسی کے پتے شامل کریں۔ اس سارے مرکب کو اچھی طرح بلینڈ کریں اور گلاس میں نکال لیں۔ ہم تربوز، ادرک اور پودینے کو لیموں اور کینٹالوپ کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے ہنی ڈیو اور تلسی کے ساتھ استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔ یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔
تیاری کا وقت: دس منٹ۔
اسٹرابیری کولاڈا اسموتھی:
گرمیوں کے موسم میں ہم سب کو جتنا ممکن ہوسکے زیادہ سے زیادہ اسموتھیز کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موسم گرما میں چیری، اسٹرا بیری، آم، امرود، تربوز اور انناس جیسے موسمی پھلوں کی کثرت کی وجہ سے بہت ساری اقسام کی مزیدار اسموتھیز بنانے کا یہ باضابطہ طور پر بہترین موسم ہے۔ اس مزیدار مشروب کے پیچھے چھپا ہوا راز یونانی دہی ہے۔
اسے بنانے کے لیے آپ کو دس سے پندرہ اسٹرابیریز، تین کٹے ہوئے اور منجمد کئے ہوئے انناس یا ان کی جمی ہوئی کیوبس، یونانی دہی ڈیڑھ کپ، ناریل کا دودھ ڈیڑھ کپ درکار ہے، اسے بلینڈر میں ڈالیں تمام اجزا کو ملالیں اور اچھی طرح لینڈ کرلیں تاکہ سارا مرکب اچھی طرح ہموار ہوجائے اور مزیدار اسٹرابیری کولاڈا آپ کو بھرپور مزہ دے۔
تیاری کا وقت: پانچ منٹ۔
رس بیری لیمن مارگریٹا:
یہ مزیدار مشروب صرف تین اجزاء پر مشتمل ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے بنانے میں چینی بالکل بھی استعمال نہیں کی گئی ہے۔ صرف ڈائیٹ سوڈا شامل کیا گیا ہے۔ یہ آپ کو بالکل ریسٹورانٹ کے مارگریٹا جیسا مزہ دے گا۔ اسے بنانے کے لیے سات سے آٹھ رس بیریز کو درمیان سے کاٹ لیں۔ تین کپ سوڈا لائم اور تازہ لیموں کا رس ایک کپ ایک بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اگر دستیاب ہو تو گلاس کے کناروں پر نمک یا رنگین شوگر چھڑک کر اسے مزید پُرکشش بنالیں۔ اب اس میں برف کی کچھ ڈلیاں ڈالیں اور مزیدار مارگریٹا سے لطف اندوز ہوں۔۔
تیاری کا وقت: تین منٹ۔
پیچ اینڈ اسٹرابیری سوڈا:
یہ فزی ڈرنک آپ کے اگلے پسندیدہ موسم گرما میں گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہوگا۔ یہ مشروب ایک پائی کی طرح ہے جس میں پھلوں کا رس اور شاندار مہک کا امتزاج ہے۔ اور یہی اس کی خاص بات ہے جو اسے دیگر مشروبات سے منفرد بناتی ہے۔ ایک بھرا ہوا جگ مشروب بنانے کے لیے آپ کو چھ کٹے ہوئے آڑو درکار ہیں جو کیوبس کی شکل میں ہوں۔ نو سے دس اسٹرابیریز، جو کیوبس کی شکل میں کٹی ہوئی اور جمی ہوئی ہوں، سیب کا رس ڈیڑھ کپ، سوڈا لائم ڈیڑھ کپ اور برف کی ڈلیاں۔
آڑوئوں کو دس منٹ تک ابالیں تاکہ وہ اچھی طرح نرم ہوجائیں۔ گرم ہونے پر اس کا چھلکا ہٹا دیں اور بلینڈر میں ڈالیں۔ ہموار ہونے تک باقی تمام اجزاء شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ٹھنڈا ٹھار پیش کریں اور اپنے اہلخانہ سے داد وصول کریں۔
تیاری کا وقت: پندرہ منٹ۔
گلو واٹر:
یہ زیرو کیلوری والا سوڈا واٹر اس گرم موسم میں آپ کی جلد پر قدرتی چمک اور شادابی لا سکتا ہے۔ یہ گرمی کے موسم میں پیاس بجھا کر راحت اور توانائی فراہم کرنے والے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے جو تیز تر ہے اور تیاری میں آسان ہے۔ آپ کھیرے اور پودینہ ، آڑو اور ادرک ، یا اسٹرابیری اور لائم کو ایک ساتھ استعمال کرکے اسے تین مختلف طریقوں سے بنا سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی پسند کے اجزا کاربونیٹیڈ یا سوڈا پانی میں ملانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے اپ کو یہ مشروب بہت پسند آئے گا اس سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں۔
تیاری کا وقت : پانچ منٹ۔
اپنی رائے دیں