گھر پر آزمانے کے لیے 5 آسان پاپسیکلز تراکیب جو صرف تین سے چار اجزاء پر مشتمل ہیں۔

گھر پر آزمانے کے لیے 5 آسان پاپسیکلز تراکیب جو صرف تین سے چار اجزاء پر مشتمل ہیں۔

گھر پر آزمانے کے لیے 5 آسان پاپسیکلز تراکیب جو صرف تین سے چار اجزاء پر مشتمل ہیں۔

ہمارے خیال میں آپ کے بچپن کے موسم گرما کو یاد کیے بغیر پاپسیکلز سے لطف اندوز ہونا ممکن نہیں ہے۔ چاہے وہ نارنگی رنگ کا برفیلا پاپسیکل تھا جو آپ نے اپنے گھر کے پاس سے گزرنے والے آئس کریم کے ٹھیلے سے خریدا تھا یا وہ رنگین گلابی اور نیلے رنگ کے آئس پاپس جنہیں آپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل بانٹ کر کھایا اور خوب لطف اٹھایا تھا۔ تاہم بطور ایک بالغ شخص کے بھی پاپسیکلز سے پیار جتانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور ہم آپ کو بتائیں کہ آپ اپنے گھر پر بھی آسانی سے یہ مزیدار پاپسیکلز بنا سکتے ہیں۔ پاپسیکلز بنانے کے لیے آپ کے پاس ذائقوں کے بہت سے آپشنز ہیں، خاص طور پر دہی اگر آپ پسند کریں تو اسے بھی پاپسیکلز کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہم نے اس بلاگ میں پاپاسیکل کی کچھ ترکیبیں ایک ساتھ رکھ دی ہیں جو آپ کے بچوں کے لطف اٹھانے کے لیے بہت جلدی بن جانے والی، آسان اور مزیدار ہیں اور اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے بھی آپ ان مزیدار پاپسیکلز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

 
اسٹرابیری، لائم پاپسیکلز:
اس نسخہ کو تخلیق کرنے کے پیچھے حتمی مقصد یہ تھا کہ ایک پاپسیکل آپ کو خوشگوار ذائقہ دینے کے ساتھ دیکھنے میں بھی خوبصورت نظر آئے جس میں تازہ اور کھِلی کھِلی خوشنما اسٹرا بیری کے ذائقہ کے ساتھ اس میں چٹکی بھر لائم کا مزہ بھی شامل ہو۔ ہم نے اس میں اسٹرابیری جام کو بھی شامل کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس کی مٹھاس متوازن ہے اور پاپسکلز کا چمکتا دمکتا رنگ متحرک رہتا ہے۔ جام بھی پاپسیکل کی ساخت کو نرم رکھتا ہے اور پھلوں کا شیریں ذائقہ دیتا ہے۔ اسٹرابیری لائم پاپسیکلز بنانے کے لیے آپ کو صرف ایک کپ تازہ اسٹرابیری (یا موسمی بیریز کی ضرورت ہے اگر اسٹرابیری دستیاب نہ ہو) بیریز کے علاوہ آپ کو چاہیے ایک چوتھائی کپ چینی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی کپ اسٹرابیری جام اور ذرا سا نمک ذائقہ بڑھانے کے لیے شامل کریں۔
ایک بلینڈر میں اسٹرابیریز ڈالیں پھر اس میں چینی، لیموں کا رس اور نمک شامل کریں اور اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک کہ تمام اجزا یکجان نہ ہوجائیں۔ اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد اس آمیزے کو ایک پیالے میں نکال لیں اور پھر اس میں اسٹرابیری جام ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس تمام مرکب کو پاپسیکلز کے سانچے میں بھرلیں اور جمانے کے لیے فریزر میں رکھ دیں جب اچھی طرح جم جائے تو ٹھنڈے ٹھار مزیدار اسٹرابیری لائم پاپسیکلز کا لطف اٹھائیں۔ 


   
پیناکولاڈا پاپسیکلز:
پینا کولاڈا پاپسیکلز زیادہ تر بچوں کے لیے دوستانہ حیثیت رکھتی ہیں اور یہ ان کے لیے ایک شاندار تحفہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ مزیدار پاپسیکلز کریمی ناریل کے ساتھ ساتھ میٹھے انناس کے ذائقے سے بھی لبریز ہیں۔ پاپسیکلز کو ایک حقیقی منجمد مارگریٹا کے مزے سے بھرنے کے لیے لائم جوس اس کا ایک لازمی جزو ہے۔ آپ اسے مزید لذیذ بنانے کے لیے تازہ انناس یا ڈبے والے انناس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک ہی ذائقہ فراہم کرتے ہیں۔ پاپسیکل کو اس کا خوشگوار سرسبز رنگ اور ہلکا سا ذائقہ دینے کے لیے ناریل کی پھیکی کریم کا استعمال کریں۔
اسے بنانے کے لیے آپ کو آدھا کپ انناس کی کٹی ہوئی قاشیں، ایک کپ ناریل کی پھیکی کریم، ایک چوتھائی کپ چینی اور دو کھانے کے چمچ لیمن جوس کی ضرورت ہے۔  
سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاء کو جمع کریں اور اچھی طرح سے ملالیں۔ جب مرکب بن جائے تو اسے پاپسیکلز کے سانچے میں ڈالیں اور ٹھوس ہونے تک منجمد کریں۔ لیجیے جناب آپ کا مزیدار پیناکولاڈا پاپسیکل تیار ہے۔ 

بلیو بیری یوگرٹ پاپسیکلز: 
اگرچہ بلیو بیریز کو بہت ساری بیکڈ مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بلیو بیریز منجمد اشیا میں زیادہ مزیدار ثابت ہوتی ہیں اور بلیو بیری پاپسیکل تو یقیناً آپ کو مزے کی ایک انوکھی دنیا میں لے جائے گا۔ ہم نے انہیں ایک شاندار، کریمی پاپسیکل کی تیاری کے لیے چینی اور کریم کے ساتھ ساتھ یونانی دہی کا امتزاج دینے کی کوشش کی ہے۔
بلیوبیریز کا اصلی ذائقہ حاصل کرنے کی کلید یہ ہے کہ اس میں دیگر اجزاء کو شامل کرنے سے پہلے بلوبیریز کو اچھی طرح پکایا جائے اور ٹھنڈا کرنے کے بعد انہیں اچھی طرح کچل لیا جائے۔
ہم نے بلوبیری پاپسیکل کے چمکتے دمکتے جامنی رنگ کو محفوظ رکھنے کے لیے اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس شامل کیا ہے۔
اس مزیدار، کریمی پاپسیکل کو بنانے کے لیے آپ کو ڈیڑھ کپ جمی ہوئی بلیو بیریز، ایک چوتھائی کپ پانی، تین کھانے کے چمچ چینی، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چوتھائی کپ ہیوی کریم، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور تین چوتھائی کپ یونانی دہی کی ضرورت ہے۔  
بلیو بیریز کا گودا بنانے کے لیے ایک برتن میں بلیو بیریز، پانی، چینی اور لیمن جوس ڈال کر اسے ابلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔ جب مرکب نرم ہوجائے تو اس کی آنچ کو بند کردیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد مرکب کو چھانیں اور ہموار ہونے تک اچھی طرح بلینڈ کریں۔ 
دہی تیار کرنے کے لیے اس میں چینی، ہیوی کریم اور لیمن جوس ملائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب اس سارے مرکب کو سانچوں میں بھریں اور منجمد ہونے کے لیے فریزر میں رکھ دیں، جب یہ جم کر اچھی طرح ٹھوس ہوجائیں تو کھانے کے لیے تیار ہیں۔ 


 
چوکو فیوج پاپسیکلز:
چاکلیٹ سے کون پیار نہیں کرتا؟
ہم نے آپ کے لیے ایک انوکھا گھریلو چاکلیٹ پاپسیکل تیار کیا ہے جو آپ کے لیے اور آپ کے اہلخانہ کے لیے خوشگوار اور ایک حقیقی کوکو ٹریٹ ثابت ہوگا۔ ہم نے اس پاپسیکل کی تیاری میں براؤن شوگر کا استعمال مکمل میٹھا ذائقہ دینے کے لیے اور اسکمڈ ملک کو چمکتا دمکتا رنگ دینے کے لیے کیا ہے۔ اس کی تیاری میں تھوڑا سا جیلیٹن بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ پاپسیکل کی شکل برقرار رہے یہاں تک کہ جب وہ پگھلنا شروع ہوجاتی ہے تب بھی اس کی اصلی شکل برقرار رہے۔
اسے بنانے کے لیے آپ کو اسکمڈ ملک کے تین کپ ( آپ چاہیں تو اس میں اسکمڈ ملک کے بجائے عام دودھ بھی استعمال کرسکتے ہیں) ایک چوتھائی چائے کا چمچ جلیٹن پائوڈر، دو تہائی کپ برائون شوگر، ایک کھانے کا چمچ ونیلا ایسنس، ایک چائے کا چمچ ٹیبل سالٹ اور آدھا کپ کوکاپائوڈر کی ضرورت ہے۔ 
جلیٹن تیار کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ دودھ، جلیٹن اور ونیلا ایسنس کو ملا دیں اور ہموار ہونے تک اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ چارج کے لیے کوکا پاؤڈر، براؤن شوگر اور نمک کو ملالیں اور اس کے بعد اسے ابالنے کے لیے رکھ دیں۔ اسی دوران اس میں دودھ شامل کریں اور اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک کہ پھٹکیاں ختم نہ ہوجائیں۔ اس کے بعد چولہے سے برتن کو ہٹا دیں اور فوری طور پر اس میں جیلیٹن مکسچر ڈالیں۔ اچھی طرح گاڑھا ہونے تک اس کو آہستہ آہستہ مکس کریں۔ اس کے بعد اس مرکب کو سانچوں میں منتقل کریں اور تین سے چار گھنٹوں تک ٹھوس ہونے کے لیے فریزر میں منجمد کردیں۔ جب اچھی طرح جم کر ٹھوس ہوجائے تو سمجھ لیں کہ مزیدار چوکو فج پاپسیکلز کھانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

 
ایپل لائم پاپسیکلز: 
یہ ہمارے پسندیدہ پاپسیکل ذائقوں میں سے ایک ہے جسے ہم نے آپ کے لیے بنانے کی کوشش کی ہے۔ صرف چار اجزاء سے بنا ہوا یہ ایک جلدی بن جانے والا پاپسیکل نسخہ ہے جو گرمی کی شدت کو مات دینے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو تین بڑے اور منجمد سبز سیبوں کی ضرورت ہے جنہیں پتلی پتلی قاشوں کی شکل میں کاٹ لیا جائے۔ ساتھ میں تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس، ایک چوتھائی کپ چینی اور ایک چائے کا چمچ نمک کی ضرورت ہے۔ منجمد سیبوں، چینی، لیموں کا رس اور نمک کو ملا کر ایک اسموتھ مکسچر بنالیں اور اسے سانچوں میں ڈالیں۔ اس کے بعد اسے ٹھوس ہونے تک منجمد کریں اور جب اچھی طرح جم جائیں تو سمجھ لیں کہ آپ کے گرین ایپل لائم پاپسیکلز بالکل تیار ہیں۔


ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ مزیدار پاپسیکلز پسند آئیں گے، آپ ان کے علاوہ کتنی پاپسیکلز کی ترکیبیں جانتے ہیں؟ 
ذیل میں دیئے گئے تبصرہ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔ 
 

not null

ایک ایسا شخص جو "مجھ سے کھانے کے بارے میں کچھ پوچھیں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

  • anonymous
    (3 years ago)
    پاکستان میں اسکمڈ ملک کون سے برانڈ کا سب سے اچھا ہے؟؟؟
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں