تربوز کا سیزن زوروں پر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہماری تراکیب پر ذرا تخلیقی انداز میں عمل کریں اور اپنے روایتی تربوز کے ذائقے میں کچھ اور نرالے ذائقوں کا امتزاج لائیں۔
کیا آپ پُریقین نہیں ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟
تربوز سے بنی مزیدار اشیا کو پیش کرنے کے لیے یہ چند انوکھے طریقے آزمائیں۔
تربوز، ٹماٹر اور فیٹا سلاد:
اس ترکیب میں میٹھے اور رسیلے تربوز کو فیٹا کے نمکین اور ٹماٹر کے کٹھے میٹھے ذائقے کے ساتھ ملا کر ایک نیا اور انوکھا ذائقہ پیدا کیا جاتا ہے جو کبھی ناکام نہیں ہوسکتا۔
موسم گرما کی بہترین سلاد بنانے کے لیے اس میں تھوڑا سا لائم جوس اور تھوڑا سا پودینہ شامل کریں، جس سے اس کا ذائقہ ساتویں آسمان پر پہنچ جائے گا۔
تربوز اور دھنیے کا مزیدار لیمونیڈ:
ایک میٹھا اور مزیدار نباتاتی ریفریشر جو کسی بھی موسم گرما کی دوپہر کو راحت انگیز بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔ گرمیوں کی ان تپتی ہوئی دوپہروں میں تربوز اور دھنیے کا مزیدار لیمونیڈ آپ کے مزاج کو خوشگوار کردے گا۔
تربوز کے سلائس کے ساتھ شہد اور لیموں کا مزہ:
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میٹھے اور مزیدار تربوز کی قاشیں ہر ایک کو بہت پسند ہیں، اور بہت سے لوگ اس میں کسی اضافی چیز کو شامل کیے بغیر ایسے ہی تربوز کا مزہ لینا پسند کرتے ہیں لیکن کیوں نہ اس روایتی ذائقے میں کچھ جدت پیدا کرتے ہوئے اسے تھوڑا سا بلند کیا جائے۔
اپنے تربوز کی قاشوں پر ذرا سا لائم اور شہد ٹپکائیں اور پیش کرنے سے پہلے صرف ایک دو منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں پھر دیکھیں اس کا کمال۔
تربوز کا شربت:
اگر آپ کے پاس ایک عدد بلینڈر اور فریزر ہے تو یقین کریں کہ ایک مزیدار ڈیزرٹ کی یہ نادر ترکیب صرف آپ کے لیے ہی ہے۔
تربوز کے کچھ ٹکڑوں کو برفیلا ہونے تک منجمد کریں، اس کے بعد اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور ایک بار پھر اسے فریزر میں رکھ کر منجمد کرلیں، جب اچھی طرح جم جائے تو فریزر سے نکال کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔
آم، تربوز اور مکئی کا سلاد:
ایک ہی کھانے میں موسم گرما کے آپ کے دو پسندیدہ اجزا کی شمولیت سے بہتر بھلا کیا ہوسکتا ہے؟
تازہ ذائقوں کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کا مزیدار سلاد ایک شاندار لیکن ہلکا پھلکا کھانا ہے جسے بغیر کسی اور چیز کی آمیزش کے کھایا جاسکتا ہے یا ایک ہیوی مین کورس کے سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
اپنی رائے دیں