پانچ مزے دار سُوپ جو سردیوں کے موسم میں آپ کو گرم اور پرجوش رکھیں گے

پانچ مزے دار سُوپ جو سردیوں کے موسم میں آپ کو گرم اور پرجوش رکھیں گے

پانچ مزے دار سُوپ جو سردیوں کے موسم میں آپ کو گرم اور پرجوش رکھیں گے

سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور اس موسم میں سب سے زیادہ پریشانی کی بات گرم اور حدت خیز دھوپ کا حصول ہے جبکہ خشک اور سرد موسم آپ کو سستی اور کاہلی کا شکار بنادیتا ہے۔ بستر سے نکلنے کو دل نہیں چاہتا اور ہر وقت انسان پر ایک آرام طلبی کی کیفیت چھائی رہتی ہے۔ اس موسم میں خود کو چاق و چوبند اور تندرست و توانا رکھنے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سردیوں کے اس موسم میں خود کو گرم اور توانا رکھنے کے لیے گرما گرم سُوپ سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ 
جی ہاں! گرما گرم مزیدار سُوپ آپ کو نہ صرف اندرونی توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کا لذیذ ذائقہ آپ کے منہ کا مزہ بھی خوشگوار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 
اب جبکہ سردیوں کے خشک اور سرد موسم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے تو ہم آپ کے ساتھ چند لذیذ اور گرما گرم سوپ کی اقسام کے بارے میں اپنے خیالات اور معلومات کو شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔ 
ذیل میں سوپ کی کچھ لذیذ اور شاندار اقسام کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں اور سردیوں کے موسم میں خاص طور پر ان کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ خود کو گرم، ُپرجوش اور چُست رکھنے کے لیے آپ بھی ان مزیدار سوپ کو گھر پر آسانی سے بناسکتے ہیں۔ 
تو آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


   
ٹماٹر کا کلاسک سُوپ : 
سب سے پہلے کسی کلاسک سوپ سے آغاز کرتے ہیں، یہ تو آپ بھی تسلیم کریں گے کہ اس سرد اور خشک موسم میں ٹماٹر کے کلاسک سوپ سے بہتر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ اس کی تیاری میں فقط چند اجزا استعمال ہوتے ہیں اور اسے بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے آپ بہت کم محنت کرکے مزیدار کلاسک ٹماٹر سوپ کو گھر پر تیار کرسکتے ہیں۔ 
ہمیں یقین ہے کہ ٹماٹر کے اس گرما گرم مزیدار سوپ سے بھرے پیالے کے بارے میں سوچ کر ہی آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔ 

تیکھے اور مرچیلے ذائقے سے لبریز ٹماٹر کا یہ مزیدار سوپ سردیوں کے موسم میں بار بار آپ کی توجہ کھینچے گا اور آپ کا دل چاہے گا کہ خود کو راحت پہنچانے کے لیے آپ زیادہ سے زیادہ ٹماٹر کے اس مزیدار کلاسک سُوپ سے لطف اندوز ہوں۔ 
آپ اسے گاڑھی اور مزیدار کریم، کدوکش کی ہوئی چیز اور سِنکے ہوئے توس کے ساتھ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹماٹر کا یہ گرم اور لذیذ سوپ آپ کے مزاج اور کیفیت پر ہمیشہ خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔


 
مکئی اور چکن کے قتلوں کا سُوپ:
مکئی اور چکن کے قتلوں کا یہ روایتی اور مزیدار سوپ فیملی اور فرینڈز کو ہمیشہ راحت اور خوشی سے ہمکنار کرتا ہے۔ آپ کے خاندان میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے مکئی اور چکن کا یہ روایتی سوپ پسند نہ ہو۔ سردیوں کے خشک اور ٹھنڈے موسم میں گرما گرم سوپ کا پیالہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ مکئی اور چکن کا یہ روایتی سوپ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ہر کوئی اسے شوق سے نوشِ جاں کرنا چاہتا ہے۔ سردیوں میں ویسے ہی انسان کے مزاج پر ایک کاہلی اور سستی چھائی رہتی ہے اور ایسے میں بادل نخواستہ روز مرہ معمولات کو سرانجام دینے اور ٹھنڈے ٹھار موسم میں دن گزارنے کے بعد آپ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی چیز ہو جسے کھانے سے آپ کا پیٹ بھی بھرے اور آپ کو حدت انگیز راحت بھی ملے جس سے آپ کا موڈ خوشگوار ہوجائے۔ 
مکئی اور چکن کا یہ روایتی سُوپ ایسے ہی موسم کے لیے ہے جسے ایک شاندار سائیڈ ڈش کے طور پر اپنے کھانے کی میز کی زینت بنایا جا سکتا ہے۔ 


 
بھُنی ہوئی لوکی کا سُوپ:
آتی اور جاتی سردیوں کا موسم واقعی ایک ایسا موسم ہے جس میں آپ ہر قسم کے توانائی اور راحت بخش کھانے ٹرائی کرسکتے ہیں۔ اور جہاں تک بات سُوپ کی ہے تو سُوپ ایک ایسی چیز ہے جسے آپ روز نئے سے نئے انداز میں بنا سکتے ہیں۔ بھُنی ہوئی لوکی یا کدو کا سوپ بھی ایسی ہی ایک مزیدار چیز ہے جو سردیوں کی ٹھنڈی میٹھی شام میں آپ کو نہ صرف راحت بخشتا ہے بلکہ آپ کے لیے لذتِ کام و دہن کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔ سردیوں کے خشک اور ٹھنڈے موسم میں جب انسانی جسم کو راحت اور توانائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ایسے میں بھنی ہوئی لوکی کے سوپ کا ایک مزیدار اور گرما گرم پیالہ آپ کو لذت اور فرحت کی کسی اور ہی دنیا میں لے جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ سوپ کسی کے لیے چائے کے ایک کپ کی طرح نہ ہو کہ کسی بھی وقت اسے بنالیا اور چلتے پھرتے نوشِ جاں کرلیا مگر ہمیں یقین ہے کہ ایک بار آپ نے اسے ٹرائی کیا تو آپ کا دل بار بار اس سے لطف اندوز ہونے کو چاہے گا۔


 
 آلو کا سُوپ: 
یہ ذرا سا غیر روایتی ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کی لذت اور راحت بخش اہمیت سے انکار نہیں کرسکیں گے۔ اگرچہ آلو ایک ایسی سبزی ہے جو سبھی کو پسند ہوتی ہے مگر آلو کا سُوپ سب کو پسند آئے یہ ضروری نہیں۔ دیانتداری سے کہا جائے تو آلو کا سُوپ اپنے ذائقے اور فرحت انگیزی میں کسی دوسرے سُوپ سے کم نہیں، اس سرد او رخشک موسم میں جب آپ کو طلب ہو راحت اور توانائی کی تو ایسے میں آلو کے سوپ کا گرم گرم پیالہ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ذرا سا گاڑھا اور کریمی ہوتا ہے اور اسی وجہ سے سوپ کی دیگر اقسام سے تھوڑا مختلف بھی۔ آپ چاہیں تو اس میں ساسز وغیرہ ڈال کر اس کے ذائقے کو مزید پُرلطف بناسکتے ہیں۔


 
چقندر کا سوپ:
یہ اس فہرست کا آخری سُوپ ہے مگر سُوپ کی اقسام اس پر ختم نہیں ہوتیں۔ چقندر کے اس مزیدار سُوپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سرد اور خشک موسم میں بھی نوشِ جاں کیا جاسکتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں بھی، تاہم بہت سے لوگ اس سے سردیوں کے ٹھنڈے میٹھے موسم میں ہی لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔
یہ ایک بے حد صحت بخش سُوپ ہے جو آپ کے جسم کو حیرت انگیز توانائی اور راحت فراہم کرتا ہے، سردیوں کے اس سست اور کاہل بنادینے والے موسم میں چقندر کے سوپ کا گرما گرم پیالہ آپ کے اندر جوش اور گرمی بھر کر  چُستی، فرحت اور توانائی کی ایسی لہر دوڑادے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔


  
سردیوں کے اس ٹھنڈے اور خشک موسم میں سوپ کی یہ چند اقسام آپ کو نئے سرے سے توانائی اور فرحت بخشنے کے لیے موجود ہیں جنہیں گھر پر بنانا انتہائی آسان ہے۔ سردیوں کے موسم میں ویسے بھی کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے میں مزہ آتا ہے ایسے میں آپ کو ہر شام اگر اوپر دیئے گئے سوپ کی اقسام میں سے کوئی ایک مل جائے تو آپ کی شام خوشگوار اور شاندار ہو جائے گی۔ یہ سُوپ مزیدار بھی ہیں، صحت بخش بھی اور مقوی بھی جو آپ کے جسم کو ضروری توانائی بھی دیتے ہیں اور آپ کے موڈ کو بھی خوشگوار کردیتے ہیں۔ تو سردیوں کے اس سست اور کاہل کردینے والے موسم میں خود کو چُست اور توانا رکھنے کے لیے سُوپ استعمال کریں اور سودیوں کا یہ سیزن خوب مزے سے گزاریں۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں