اس موسم گرما میں تین تازگی بخش مشروبات آپ کو ضرور آزمانے چاہئیں

اس موسم گرما میں تین تازگی بخش مشروبات آپ کو ضرور آزمانے چاہئیں

اس موسم گرما میں تین تازگی بخش مشروبات آپ کو ضرور آزمانے چاہئیں

۔ اس شدید گرمی میں بہت سے لوگ واٹر پارکس کے خواب دیکھتے ہیں مگر ہر کوئی واٹر پارک نہیں جاسکتا اس لیے ہم نے آپ کے لیے تین کم خرچ بالانشیں مشروبات کی فہرست مرتب کی ہے جو آپ کو اس شدید گرم موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔  موسم گرما میں آپ کو مسلسل ہائیڈریشن کا خدشہ رہتا ہے اور انسانی جسم بار بار سیرابی کا مطالبہ کرتا ہے، جسے پورا کرنے کا اس سے بہتر اور کیا طریقہ ہے کہ موسم گرما کے کچھ لذیذ مشروبات بنا کر آپ ان کے ٹھنڈے میٹھے ذائقے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور آپ کا جسم بھی شاداب رہتا ہے، یہ مزیدار مشروبات آپ گھر پر بھی آسانی سے بنا سکتے ہیں جو ذائقہ دار بھی ہیں اور صحت کے دیگر فوائد سے بھی لبریز ہیں۔

 

پیناکولاڈا

آپ کے دن کو تروتازہ کرنے کے لیے انناس اور ناریل کے پانی سے تیار کردہ موسم گرما کا ایک میٹھا کاک ٹیل پیناکولاڈا موجود ہے۔ یہ لذیذ آمیزہ ایک زبردست توانائی کے فروغ کے طور پر کام کرتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں ایک گرم دن میں آپ کے موڈ کو خوشگوار کرنے کے لیے بہترین مشروب ہے۔

 

منٹ لیمونیڈ

ٹھنڈے پودینہ کے ساتھ تازہ لیموں کا جوس موسم گرما میں بہترین موک ٹیل بناتا ہے۔ اس مزیدار مشروب کے ساتھ گرمی کو شکست دیں جو یقینی طور پر آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گا اور آپ کو خوش کردے گا۔

 

فالسہ جوس

 

ہمارے بچپن میں گرمیاں فالسے کے بغیر ادھوری تھیں، اور اب آپ اس لذیذ، آسان اور تازگی بخش فالسہ ڈرنک کی ترکیب سے پرانی یادوں کی لہر کو محسوس کر سکتے ہیں۔ گرمیوں میں فالسے کا استعمال آپ کے بدن میں قدرتی ٹھنڈک کا اثر پیدا کرتا ہے، جو گرمی کو شکست دینے میں آپ کی مدد کے لیے بہترین نسخہ بناتا ہے۔

آئیے اس موسم میں گرمی کو شکست دینے کے لیے کچھ بہترین اور تازہ جوسز سے اپنے جسموں کو ہائیڈریٹ کریں۔

not null

کھانے کی شوقین

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں