پینا کولاڈا

(37754 وِیوز)

گرمی کے سخت دنوں میں آپ کے دن کو خوشگوار اور طبیعت کو بحال کرنے والا ٹھنڈا میٹھا مزے دار اور لاجواب مشروب جسے انناس کے رس، کٹے ہوئے ٹکڑوں، چینی اور کوکونٹ پائوڈر کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ اس کو پی کر نہ صرف آپ کی طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے بلکہ آپ کو بہترین توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

  • آسان
  • 2 افراد
  • 15 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • پائن ایپل جوس ایک کپ
    • انناس کے ٹکڑے ایک کپ
    • کوکونٹ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • کریم دو عدد کھانے کے چمچ
    • چینی ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • برف حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں انناس کا رس ڈالیں اس میں انناس کے کٹے ہوئے ٹکڑے، کوکونٹ پائوڈر، کریم، چینی اور برف شامل کریں۔
  • بلینڈر چلا کر ان تمام اجزا کو یکجان کرلیں۔
  • ایک گلاس کو پہلے پانی میں ڈبوئیں اور پھر کوکونٹ پائوڈر میں۔
  • اب بلینڈر میں بنے ہوئے پینا کولاڈا کو گلاس میں انڈیلیں۔
  • ایک پلیٹ میں کٹے ہوئے انناس کے ٹکڑے، کریم اور کوکونٹ پائوڈر کے ساتھ رکھ کر پیناکولاڈا سے بھرے گلاس کو پیش کریں۔
  • ٹھنڈا، میٹھا، مزیدار پیناکولاڈا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)